نیویارک: سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر امریکا نے برطانیہ کے فضائی اڈے سے B-1 بمبار طیارے ہٹا لیے۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی حکام نے اتوار کو بتایا کہ امریکا نے برطانیہ کے آر اے ایف فیئر فورڈ ایئر بیس سے اپنے تمام B-1 بمبار طیارے ہٹا لیے ہیں۔ یہ فیصلہ اس تنصیب پر حملوں کی مبینہ سازشوں کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ ایران جنگ میں استعمال ہونے والے اہم فوجی اڈے سے امریکی فوج کا بڑا انخلا ہے، آر اے ایف فیئرفورڈ ایئر بیس ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے لیے اہم اڈے کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔لندن کے شمال مغرب میں واقع آر اے ایف فیئرفورڈ ایئربیس پر جنگ کے آغاز ہی سے بی وَن کے 12 بمبار طیارے تعینات تھے، یہ طیارے ایران پر امریکی حملوں کے لیے استعمال کیے گئے تھے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کی تحقیقات کے بعد طیاروں کو واپس امریکا منتقل کر دیا گیا۔امریکا نے طیاروں کی واپسی کی کوئی وجہ نہیں بتائی، تاہم ایک ہفتہ قبل اس ایئر بیس پر دہشت گردی کی کارروائیوں کی تیاری کے شبہے میں متعدد افراد کی گرفتاری عمل میں آئی تھی جنھیں بعد میں ضمانت پر رہا کیا گیا۔ایئربیس واقعہ، برطانوی سفیر کی طلبی، ایران نے الزامات مسترد کر دیےپینٹاگون کے ایک ترجمان نے ای میل میں لکھا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ آر اے ایف فیئر فورڈ پر تعینات تمام امریکی بمبار طیارے دوبارہ امریکا میں اپنے متعلقہ اڈوں پر منتقل ہو گئے ہیں۔برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے بدھ کو کہا تھا کہ برطانیہ کے پاس اس شبہے کی ’’مضبوط وجوہ موجود ہیں‘‘ کہ اڈے کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش میں ایران ملوث تھا۔ تاہم ایران نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا اور اس معاملے پر تہران میں برطانوی سفیر کو طلب کیا۔واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے امریکا کو فیئر فورڈ میں تعینات بمبار طیارے ان ایرانی میزائل تنصیبات پر حملوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی تھی جو آبنائے ہرمز میں جہازوں کو نشانہ بنا رہی تھیں۔