ریاض: سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے شہریوں اور تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغی مقدس مقامات مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنا رہے ہیں۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ابہا، خمیس مشیط، جازان، نجران، طائف اور ینبع حوثی باغیوں کے حملوں کا نشانہ بنے حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر کے جنوب اور باب المندب میں سعودی جہازوں کو نشانہ بنایا۔وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نےحوثیوں کی جانب سےیمنی حکومت کا تختہ الٹنے پر سیاسی حل کی مسلسل کوششیں کیں، حوثی باغیوں نے امن کے بجائے مسلسل فوجی کشیدگی کا راستہ اختیار کیا، حوثی باغیوں نے یمن اور یمنی عوام کو مزید انسانی اور معاشی مشکلات میں دھکیل دیا، سعودی عرب کواپنی سرزمین، خودمختاری، شہریوں کے تحفظ کیلئے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔سعودی عرب نے یمنی صدارتی قیادت کونسل اور حکومت کی مکمل سیاسی وعسکری حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے عالمی برادری، یواین سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سےحوثیوں کیخلاف اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔