سعودی عرب کا سیاحتی ویزا سے متعلق اہم فیصلہ

Wait 5 sec.

سعودی عرب نے کوسوو اور گیانا کے شہریوں کے لیے سیاحتی ویزا کے حصول کی سہولت کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ سعودی عرب نے اپنے سیاحتی ویزا پروگرام میں کوسوو اور گیانا سے آنے والے سیاحوں کو بھی شامل کر لیا ہے۔وزارت نے بتایا کہ اب ان دونوں ممالک کے شہری الیکٹرانک طریقے سے یا مملکت میں داخلے کے مقامات (ایئرپورٹس وغیرہ) پر پہنچنے کے بعد سیاحتی ویزا حاصل کرنے کے اہل ہیں۔یہ ویزا اہل سیاحوں کو مختلف مقاصد کے لیے سعودی عرب کا سفر کرنے کی اجازت دیتا ہے، جن میں تقریبات میں شرکت، عمرہ کی ادائیگی، نمائشوں اور کانفرنسوں میں شرکت، اور رشتہ داروں و دوستوں سے ملاقات شامل ہے؛ یہ سب کچھ متعلقہ ضوابط اور تقاضوں کے مطابق ہوگا۔وزارت کا کہنا ہے کہ کوسوو اور گیانا کو اس فہرست میں شامل کرنا دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے سفر کی مزید سہولیات فراہم کرنے کی سعودی عرب کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔