نائجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 32 افراد سوار تھے۔حکام نے پیر کے روز بتایا کہ 25 مسافروں اور عملے کے سات ارکان کو لے جانے والا ایک فوجی طیارہ جنوبی نائجیریا میں گر کر تباہ ہو گیا۔اس بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی کہ آیا اس حادثے میں کوئی جانی نقصان ہوا ہے۔ایوی ایشن کے وزیر فیسٹس کیامو نے ایک بیان میں کہا کہ یہ طیارہ نائجیریا کے اقتصادی مرکز لاگوس کے لیے ایک معمول کے مشن پر تھا جب یہ اونڈو ریاست کے علاقے اگبوکوڈا (Igbokoda) میں گر کر تباہ ہو گیا۔نائجیرین فضائیہ نے طیارے کی شناخت اے ٹی آر-42 (ATR-42) کے طور پر کی اور کہا کہ فوری طور پر تلاش اور بچاؤ کا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔مقامی لوگوں نے ‘اے پی’ (AP) کو ان واقعات کے بارے میں بتایا جو انہوں نے سنے اور دیکھے تھے۔ان میں سے ایک شخص نے کہا، "طیارہ کچھ درختوں کے اوپر سے گزر گیا تھا ہمیں انسانی جسم کے کچھ اعضاء، کچھ کپڑے اور جوتے ملے۔”