ایس آئی آر کے خلاف انڈیا بلاک کا احتجاجی مظاہرہ آج، پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن تک ہوگا مارچ، سیکورٹی سخت

Wait 5 sec.

الیکشن کمیشن کے طریقۂ کار اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) معاملہ پر اپوزیشن پارٹیاں مسلسل حملہ آور ہیں۔ خاص طور سے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ آج اس معاملہ پر اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ دہلی کی سڑکوں پر اترے گا۔ انڈیا بلاک کے لیڈران پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر تک مارچ نکالیں گے، جس کے پیش نظر سخت سیکورٹی انتظامات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔گیانیش کمار اور ایس آئی آر کے خلاف کانگریس کی ملک گیر مہم، یکم نومبر کو رام لیلا میدان میں عظیم الشان ریلیموصولہ اطلاع کے مطابق اس مارچ میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی سمیت اپوزیشن کے کئی سرکردہ لیڈران اور اراکین پارلیمنٹ شامل ہوں گے۔ جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً 19 اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران آج دہلی میں الیکشن کمیشن کا گھیراؤ کریں گے اور ’سیو ڈیموکریسی مارچ‘ (تحفظ جمہوریت مارچ) نکالیں گے۔ تمام لیڈران پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر تک تقریباً 3 کلومیٹر پیدل سفر کریں گے۔ سامنے آئی جانکاری کے مطابق تمام اراکین پارلیمنٹ صبح 10.30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے ’مکر دوار‘ پر جمع ہوں گے اور اس کے بعد 11 بجے مارچ شروع کریں گے۔#WATCH | Delhi: Security arrangements have been tightened ahead of the proposed opposition protest. Morning visuals around Sansad Marg, the Election Commission office, Jantar Mantar area. pic.twitter.com/EwdgZcX5ZN— ANI (@ANI) October 6, 2026اپوزیشن لیڈران کے مجوزہ احتجاج سے قبل سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ مارگ، الیکشن کمیشن کے دفتر اور جنتر منتر پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے اور نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے کئی سطح کی بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ 5 اکتوبر کو کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تمام اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ 6 اکتوبر کو پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن تک پُرامن مارچ نکالیں گے۔ یہ مارچ مبینہ ووٹ چوری کے معاملے اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ہٹانے کے مطالبہ کو لے کر انڈیا بلاک کے منصوبہ بند پروگراموں کا حصہ ہے۔