مدینہ منورہ کی وہ مساجد اور مقامات جہاں نبی اکرمؐ نے نماز ادا کی، تاریخی نقشہ جاری

Wait 5 sec.

ریاض: سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز نے ایک تاریخی میپ شائع کیا ہے جس میں مدینہ منورہ کی ان نمایاں مساجد اور مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں نبی اکرمؐ نے نماز ادا کی تھی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میپ میں مدینہ منورہ کے مختلف علاقوں کی مساجد جن میں مسجد الفتح، مسجد بنی حارثہ، مسجد بنی سلمہ (مسجد قبلتین) مسجد بنی حرام، مسجد جھینہ‘ مسجد بنی زریق، مسجد اور مصلی الغمامہ، مسجد السقیا، مسجد بنی خدرۃ کے علاوہ مختلف مقامات شامل ہیں جہاں نبی اکرمؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مختلف اوقات میں نمازیں ادا کیں۔رپورٹس کے مطابق اس میپ کو کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن کی جانب سے ضیوف الرحمان کی خدمت پروگرام کے حوالے سے جاری اقدامات کے تحت شائع کیا گیا ہے جو سعودی وژن 2030 کے پروگرام کا حصہ ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ میپ سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مدینہ منورہ کی تاریخ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے قیمتی دستاویز ہے جس سے وہ ان تاریخی مقامات کا تعین اور شہر کی اصل حدود میں ان کی جغرافیائی تقسیم کا جائزہ لے سکتے ہیں۔سعودی عرب: ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر کیوں لگائی جارہی ہے؟اس کا مقصد مدینہ منورہ کے تاریخی و جغرافیائی مقامات کی وضاحت کرنا ہے تاکہ زائرین کو شہرِ مقدس کے ان مقامات کے بارے میں جامع معلومات فراہم کی جاسکیں۔