سعودی عرب کا ملک میں مقیم یمنی شہریوں سے متعلق بڑا فیصلہ

Wait 5 sec.

ریاض: سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمنی صدارتی قیادت کونسل کے صدر کی درخواست پر سعودی عرب میں مقیم یمنی شہریوں کے قیام کو قانونی بنانے کے لیے اصلاح حال کی ہدایات جاری کی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزارتِ خارجہ، وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی اور سدایا تعاون کریں گی۔رپورٹس کے مطابق یہ اقدام یمنی عوام کے لیے سعودی قیادت کی جانب سے جاری مسلسل تعاون اور برادرانہ موقف کا تسلسل ہے۔وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ اصلاح حال کے لیے یمنی شہریوں کا کارآمد پاسپورٹ ہونا ضروری ہے۔سعودی عرب: مکہ ریجن سمیت ملک کے کئی علاقوں میں آئندہ ہفتے تک بارش کا الرٹوزارت نے مزید کہا کہ اصلاح حال کی کارروائی کا آغاز کرنے کی تاریخ اور اس کے ضوابط کا اعلان ڈائریکٹر جنرل آف پاسپورٹ اور متعلقہ اداروں کے سرکاری اکاؤنٹس پر کیا جائے گا۔