کویت سٹی: کویت کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے ڈلیوری کمپنیوں اور ان کے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتباہ کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو دو ماہ کے لیے ضبط کرلیا جائے گا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ انتباہ پیر کو ٹریفک اینڈ آپریشنز سیکٹر کے سربراہ کی صدارت میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کے دوران دیا گیا، جس میں ڈلیوری کمپنیوں کے نمائندگان، ڈائریکٹر جنرل جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ برگیڈیئر جنرل راشد حمود ہاجری اور دیگر سینئر حکام شریک ہوئے۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈلیوری ڈرائیوروں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کو 2 ماہ کے لئے تحویل میں لے لیا جائے گا۔کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کریں اور ان کی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں تاکہ سڑکوں پر حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔فیلڈ ٹیموں نے متعدد خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے، اور اب سڑکوں پر ڈلیوری ڈرائیوروں کی نگرانی کا سلسلہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔کویت میں فوڈ ڈلیوری کے نئے قوانین نافذحکام کے مطابق اس قدم کا مقصد سڑکوں پر حادثات کی روک تھام، شہریوں اور ڈرائیوروں کی جان و مال کی حفاظت، اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔