روسی حملے کا خطرہ، نیٹو کے اہم مرکز پر پیٹریاٹ میزائل دفاعی نصب ہو گا

Wait 5 sec.

سویڈن پولینڈ میں نیٹو کے اہم مرکز پر پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام نصب کرے گا۔خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق سویڈن دسمبر سے پیٹریاٹ فضائی دفاعی مشن میں نیدرلینڈز کی جگہ لے گا اور 100 سویڈش فوجی اہلکار پولینڈ میں تعینات کیے جائیں گے۔پیٹریاٹ نظام یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے والے نیٹو کے لاجسٹکس مرکز کے تحفظ میں مدد کرے گا جب کہ سویڈن نیٹو کی فضائی حدود کی نگرانی کے لیے گریپن لڑاکا طیارے بھی تعینات کرے گا۔سویڈن وزیر اعظم کے مطابق گریپن اور پیٹریاٹ مشن پولینڈ میں موجود نیٹو مرکز کا تحفظ کریں گے۔پولینڈ کے وزیر اعظم نے ممکنہ روسی ہائبرڈ ڈرون اور میزائل حملوں سے خبردار کیا ہے روس کےمطابق کسی پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں، جارحیت کی صورت میں جواب دیں گے۔نیٹو کیخلاف جوہری ہتھیار استعمال کریں گے، روس نے خبردار کر دیا