جینسن ہوانگ کی واپسی ہوگی؟ اینویڈیا نے زور پکڑتی مہم کا جواب دے دیا

Wait 5 sec.

کیلیفورنیا: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا نے جینسن ہوانگ کی بطور سی ای او واپسی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے، دوسری طرف اُن کی بحالی کی مہم زور پکڑنے لگی ہے، اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی مہم کی حمایت میں بیان داغ دیا ہے۔روئٹرز نے کمپنی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ اینویڈیا کا بورڈ جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کرنے پر غور نہیں کر رہا ہے۔یہ صورتِ حال اس وقت سامنے آئی ہے جب ملازمین کے ساتھ ان کے مبینہ معاشقوں اور چینی انٹیلی جنس سے مشتبہ روابط کے معاملات سامنے آنے کے چند روز بعد انھیں استعفا دینا پڑا تھا اور اب ان کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ہوانگ کی واپسی کا مطالبہ کرنے والی ایک آن لائن درخواست پر ایک لاکھ 80 ہزار 200 سے زیادہ افراد دستخط کر چکے ہیں۔ ایلون مسک نے بھی اس مہم کی حمایت کی ہے، جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھیں ہوانگ کی دوبارہ بطور چیف ایگزیکٹو تقرری پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔خود کو این ویڈیا کے ملازمین ظاہر کرنے والے ہزاروں افراد بھی اس مطالبے کی حمایت میں شامل ہو چکے ہیں۔ تاہم کارپوریٹ نظم و نسق کے ماہرین اور بعض سرمایہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ہوانگ کو واپس لانے سے کمپنی کو نئے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔اینویڈیا میں جینسن ہوانگ کی واپسی کے لیے اعلیٰ سطح پر لابنگ شروعہوانگ کی حمایت میں سامنے آنے والی اس غیر معمولی عوامی مہم نے کمپنی میں قیادت کی تبدیلی کے معاملے کو ایک بڑے امتحان میں بدل دیا ہے۔ اب یہ سوال بھی زیرِ بحث ہے کہ آیا اینویڈیا خود کو اپنے بانی سے الگ ایک آزاد ادارے کے طور پر قائم رکھ سکتی ہے یا نہیں۔ ہوانگ کا اثر و رسوخ کمپنی کے ملازمین، حصص یافتگان، سلی کون ویلی، تائیوان کی سپلائی چین اور واشنگٹن تک پھیلا ہوا ہے۔ کمپنی کے بعض ملازمین سابق چیف ایگزیکٹو سے غیر معمولی وفاداری رکھتے ہیں۔تائیوان کی بلند ترین عمارت تائی پے 101 کو پیر کے روز ایسے پیغامات سے روشن کیا گیا جن میں ’’تائیوان جینسن سے محبت کرتا ہے‘‘ کا پیغام بھی شامل تھا۔ دوسری جانب بعض نمایاں سرمایہ کاروں، جن میں ایٹریڈیز مینجمنٹ کے گیون بیکر اور آلٹی میٹر کیپیٹل مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو بریڈ گیرسٹنر شامل ہیں، نے اینویڈیا پر زور دیا ہے کہ تمام حقائق سامنے آنے سے پہلے ہوانگ کی جگہ کسی دوسرے شخص کو مقرر کرنے میں جلدی نہ کی جائے۔واضح رہے کہ ہوانگ خود چینی کاروباری خاتون ایلس ہوانگ کے ساتھ معاشقے کا اعتراف کر چکے ہیں۔ اس معاملے سے واقف دو ذرائع کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ادارے اب بھی اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایلس ہوانگ کے چین کی وزارتِ ریاستی سلامتی کے ساتھ کس حد تک روابط تھے اور انھوں نے بیجنگ کو کیا معلومات فراہم کی ہوں گی۔ان ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک جمع کیے گئے شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایلس ہوانگ غالباً انٹیلی جنس کے لیے معلومات فراہم کرنے والی ایک معاون تھیں، نہ کہ مکمل تربیت یافتہ جاسوس۔ یعنی وہ معلومات شیئر کرتی تھیں، لیکن ضروری نہیں کہ انھیں باقاعدہ جاسوسی کی تربیت بھی دی گئی ہو۔اس معاملے سے جڑی غیر یقینی صورتِ حال نے جینسن ہوانگ کے مستقبل کے بارے میں سرمایہ کاروں کو تقسیم کر دیا ہے اور کمپنی کے بورڈ کے لیے ان کے جانشین کی تلاش بھی پیچیدہ بنا دی ہے۔دریں اثنا، پیر کے روز اینویڈیا کے حصص کی قیمت میں چار فی صد سے زیادہ کمی ہوئی۔ ہوانگ کے ایک خاتون کے ساتھ قریبی تعلقات کی خبر سامنے آنے کے بعد سے این ویڈیا کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں 800 ارب ڈالر کی کمی ہو چکی ہے۔