یوپی اسمبلی انتخاب سے عین قبل اُتپل رائے نے بی جے پی کو دیا زوردار دھچکا، سماجوادی پارٹی میں ہوئے شامل

Wait 5 sec.

اتر پردیش میں آئندہ سال اسمبلی انتخاب ہونا ہے اور سبھی پارٹیاں زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو اپنی طرف کھینچنے میں سرگرم دکھائی دے رہی ہیں۔ اس درمیان سیاسی لیڈران کا ایک پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ بھی تیز ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ تازہ معاملہ بی جے پی لیڈر اُتپل رائے کا ہے، جو بی ایس پی حکومت میں ریاستی وزیر رہ چکے ہیں۔ انھوں نے اچانک بی جے پی چھوڑ کر سماجوادی پارٹی کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔ ان کے اس قدم سے اتر پردیش میں سیاسی ہلچل بڑھ گئی ہے۔लखनऊ➡️BJP नेता उत्पल राय समाजवादी पार्टी में शामिल➡️गाजीपुर से आने वाले उत्पल ने थामा सपा का दामन➡️इलाहाबाद विश्वविद्यालय के छात्र नेता रहे हैं उत्पल➡️उत्पल राय बोले- मेरे तो रक्त में समाजवाद था#Lucknow #SamajwadiParty pic.twitter.com/PYuEe3hbBx— भारत समाचार | Bharat Samachar (@bstvlive) November 21, 2026قابل ذکر ہے کہ اُتپل رائے منوج سنہا کے قریبی تصور کیے جاتے ہیں۔ انھوں نے جولائی 2016 میں بی جے پی جوائن کی تھی۔ وہ الٰہ آباد یونیورسٹی طلبا یونین کے نائب سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ مئو کے رہنے والے اُتپل رائے مدھوبن اسمبلی سیٹ سے انتخاب لڑتے آئے ہیں۔ وہ ڈاکٹر شکنتلا مشرا باز آبادکاری یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر نشیتھ رائے کے چھوٹے بھائی ہیں۔ ان کے سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے سے غازی پور اور مئو کی سیاست میں نئے حالات دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔اُتپل رائے کے سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے کے بعد سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔ انھوں نے بی جے پی پر طنز کستے ہوئے کہا ہے کہ اُتپل رائے کمل چھوڑ کر ان کے ساتھ آ گئے ہیں، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ عوام بی جے پی حکومت کی وداعی کرنے والی ہے۔ اکھلیش کہتے ہیں کہ ’’ہمارے یہاں وداعی پر رادھے رادھے کہتے ہیں۔ اس بار عوام اس حکومت کی وداعی کرنے والی ہے۔ اس لیے یہ رادھے رادھے وداعی والا ہے۔‘‘Lucknow, Uttar Pradesh: Samajwadi Party Chief Akhilesh Yadav says, "When I was sitting on the stage earlier, many of our colleagues were recalling past events. The truth is that Kamal has left the lotus (BJP) and joined us. Because the name Utpal means lotus...This means they… pic.twitter.com/WLRAZYUih7— IANS (@ians_india) November 21, 2026واضح رہے کہ اُتپل رائے نے 2017 کے اتر پردیش اسمبلی انتخاب اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے لیے الیکشن مینجمنٹ کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو ان کی سماجوادی پارٹی میں شمولیت بی جے پی کے لیے زوردار دھچکا ہے۔ ایسے ماحول میں جبکہ پہلے ہی بی جے پی کی حالت آئندہ انتخاب میں اچھی دکھائی نہیں دے رہی ہے، اہم لیڈران کا ساتھ چھوڑنا نے پارٹی کے لیے مشکلیں پیدا کرنے والا ہے۔