تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دشمن کا خیال تھا کہ وہ ہمیں جُھکالے گا لیکن دشمن یہ خواب ہی دیکھتا رہے گا اور اپنے مقصد میں مکمل طور پر ناکام ہوگا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران میں کاروباری افراد سے ملاقات میں صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہمیں مشکلات درپیش ہیں لیکن ہم اپنے مضبوط عزم سے ان پر قابو پا لیں گے۔رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام اور مسلح افواج نے شرپسندوں کی جانب سے ملک کو نقصان پہنچانے کے ارادے کامیاب نہیں ہونے دیے۔اُن کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ سے دنیا کے تمام براعظم دباؤ میں آ گئے ہیں اور دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ایران اور امریکا کے درمیان ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، عراقچی کی تصدیقایرانی صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف معاشی جنگ میں ایرانی سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں نے مارکیٹ کو بہت اچھے طریقے سے سنبھالا ہوا ہے۔