بٹ کوائن کی قیمت گر کر55  ہزار830  ڈالر پر آگئی

Wait 5 sec.

نیویارک : بٹ کوائن کی قیمت گر کر55  ہزار830  ڈالر پر آگئی، قیمت میں 5.10 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔عالمی مالیاتی منڈیوں میں مصنوعی ذہانت  کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری اور اس کی قدر سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن شدید دباؤ کا شکار ہے، جس کی قیمت میں 5.10 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ  تازہ گراوٹ کے بعد بٹ کوائن کی قیمت کم ہو کر 55 ہزار 830 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔اس سے قبل کاروباری سیشن کے دوران بٹ کوائن 3.57 فیصد کمی کے ساتھ 56 ہزار 813 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا تھا، جبکہ جمعے کو جولائی کے بعد پہلی بار یہ 60 ہزار ڈالر کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے گر گیا تھا۔FOLLOW US ON ARY TUBEمعاشی تجزیہ کاروں  کا کہنا ہے کہ  ٹیکنالوجی اسٹاکس اور مصنوعی ذہانت پر ہونے والے اخراجات کے حوالے سے سرمایہ کاروں کی بے چینی نے دیگر رسک ایسٹس سمیت کرپٹو مارکیٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔