الاسکا : امریکا کی ریاست الاسکا کے شمالی علاقے میں واقع ایک قصبے 18 نومبر کو غروب ہونے والا سورج اب اگلے سال جنوری میں طلوع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست الاسکا کے انتہائی شمال میں واقع ایک چھوٹے سے قصبے (اوتقیاتوک) کے مکینوں نے سال کے طویل ترین اور تاریک ترین دورانیے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں، جہاں آنے والے ہفتوں میں سورج دو ماہ سے زائد عرصے تک دکھائی نہیں دے گا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ سال 2026ء میں اس علاقے میں 18 نومبر کو دوپہر 1 بجکر 42 منٹ پر سورج غروب ہوگا، جو کہ اس کے بعد 23 جنوری کی دوپہر کو ہی دوبارہ طلوع ہوگا، بصورتِ دیگر مکینوں کو پورے 65 دن تک سورج کا دیدار نصیب نہیں ہوگا۔اگرچہ اس طویل اندھیرے کے دوران بھی دوپہر کے وقت افق پر ہلکی سی روشنی ضرور دکھائی دیتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 23 جنوری کو جب ایک بجے سورج نکلے گا تو محض ایک گھنٹے بعد ہی دوبارہ غروب ہو جائے گا۔FOLLOW US ON ARY TUBEآرکٹک سرکل سے 320 میل شمال میں واقع اس دور افتادہ قصبے تک پہنچنے کے لیے کوئی زمینی راستہ یا پکی سڑک موجود نہیں ہے، اور یہاں آنے والے زائرین صرف ہوائی جہاز کے ذریعے ہی سفر کر سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اس انوکھے قدرتی مظہر کو "پولر نائٹ” کہا جاتا ہے، جو زمین کے محور کے جھکاؤ کی وجہ سے پیش آتا ہے۔ اس دوران آرکٹک سرکل میں سورج کئی ہفتوں تک افق سے نیچے رہتا ہے، جبکہ اس کے برعکس گرمیوں کے موسم میں یہاں 24 گھنٹے دن رہتا ہے جسے "مڈنائٹ سن” کہا جاتا ہے۔قصبے میں تقریباً 4,300 افراد رہائش پذیر ہیں جو آنے والے دنوں میں شدید سردی اور مسلسل اندھیرے کے اس انوکھے موسم کا سامنا کریں گے۔