جہاز رانی کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے منگل (17 نومبر) کو بتایا کہ آبنائے ہرمز میں ایک ایل پی جی ٹینکر کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس جہاز پر 24 ہندوستانی ملاح سمیت مجموعی طور پر عملے کے 25 اراکین سوار تھے۔ اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر 2 پوسٹ کی۔ پہلی پوسٹ انہوں نے صبح 10:47 بجے کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’’16 نومبر کو آبنائے ہرمز میں پناما کے جھنڈے والے ایل پی جی ٹینکر ’تارا گیس‘ کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اس جہاز پر 24 ہندوستانی ملاح سوار تھے۔ 24 ہندوستانی شہریوں سمیت عملے کے تمام 25 اراکین محفوظ ہیں اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔‘‘⚠️ IMPORTANT UPDATE ⚠️In a distressing development, the Panama-flagged LPG tanker TARA GAS was subjected to a subsequent attack, forcing the entire crew to abandon the vessel.While 24 crew members have been safely accounted for, one Indian seafarer remains missing. We are… https://t.co/jvyVFgvftI— Sarbananda Sonowal (@sarbanandsonwal) November 17, 2026مرکزی وزیر سربانند سونووال نے مزید لکھا کہ ’’ہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور اپنے ملاحوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے جہاز کی انتظامی کمپنی کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔‘‘ تقریباً 5 گھنٹے بعد انہوں نے اس حوالے سے ’ایکس‘ پر دوسری پوسٹ کی۔ تازہ ترین پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’ایک افسوسناک واقعے میں پناما کے جھنڈے والے ایل پی جی ٹینکر ’تارا گیس‘ پر دوبارہ حملہ کیا گیا، جس کے بعد جہاز کے پورے عملے کو اسے چھوڑنا پڑا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’ عملے کے 24 اراکین کی بحفاظت موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے، تاہم ایک ہندوستانی ملاح اب بھی لاپتہ ہے۔‘‘The Embassy is closely monitoring the situation involving the Panama-flagged VLGC _TARA GAS, which reported an incident while transiting outbound through the Strait of Hormuz.The vessel was carrying 25 crew members, including 24 Indian nationals. 24 crew members have been…— India in Oman (Embassy of India, Muscat) (@Indemb_Muscat) November 17, 2026سربانند سونووال نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ ’’لاپتہ ہندوستانی ملاح کی تلاش اور بچائے گئے عملے کے اراکین کی فوری حفاظت، دیکھ بھال اور ضروری انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ہم جہاز کی انتظامی کمپنی اور علاقائی ریسکیو حکام کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر رابطہ کر رہے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ بھی آبنائے ہرمز اور بحیرہ عرب میں ایسے جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، جن پر ہندوستانی ملاح سوار تھے۔آبنائے ہرمز میں 24 گھنٹوں کے دوران چار تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کا ایرانی میڈیا کا دعویٰایک حملہ 10 نومبر کو لائبیریا کے جھنڈے والے جہاز پر ہوا تھا، جس پر میزائل یا راکٹ سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس جہاز پر 19 ہندوستانی سوار تھے۔ حملے میں تمام ملاح بال بال بچ گئے تھے۔ دوسرا حملہ 11 نومبر کو ہوا تھا، جس میں آبنائے ہرمز سے گزرتے وقت سعودی عرب کے جھنڈے والے جہاز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ’این سی سی فجر‘ نامی اس جہاز پر 3 ہندوستانی ملاح سمیت پورا عملہ سوار تھا۔ حملے کے بعد پورا عملہ محفوظ رہا۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور ایران کے جنگ کے بعد سے ہی آبنائے ہرمز میں جہازں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ ایران نے اس سمندری راستے سے گزرنے والے جہازوں پر پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں اور اس دوران کئی جہازوں پر حملے ہوئے ہیں۔