مدھیہ پردیش میں محکمہ جنگلات کی ٹیم پر ریت مافیا کے حملے کو کانگریس نے ’مجرموں کی حکمرانی‘ قرار دیا

Wait 5 sec.

مدھیہ پردیش کے شیوپور میں غیر قانونی ریت سے بھرے ٹریکٹر کو روکے جانے پر ریت مافیا نے محکمہ جنگلات کی ٹیم کی بری طرح پٹائی کر دی۔ حملے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ریت مافیا کے افراد محکمہ جنگلات کی ٹیم پر حملہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کے ہاتھوں میں لاٹھیاں اور بندوقیں بھی نظر آ رہی ہیں۔ یہ واقعہ کل پیش آیا تھا جس کی ویڈیو آج اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کر کانگریس نے مدھیہ پردیش کی موہن یادو حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی نے لکھا کہ ’’بی جے پی حکومت اپنی جیب بھرنے اور گھوٹالوں میں اس قدر مصروف ہے ک انہیں ریاست میں لا اینڈ آرڈر درست رکھنے کی کوئی فکر ہی نہیں ہے۔‘‘BJP सरकार अपनी जेब भरने और घोटालों में इतनी व्यस्त है कि उन्हें प्रदेश में लॉ एंड ऑर्डर दुरुस्त रखने की कोई सुध नहीं। मध्य प्रदेश में कानून नहीं, अपराधियों का राज चल रहा है।• रेत माफियाओं ने वन विभाग की टीम पर हमला कर दिया • दो वनरक्षकों को घायल कर, माफिया जब्त ट्रैक्टर… pic.twitter.com/V1qw0KUJK0— Congress (@INCIndia) November 21, 2026کانگریس نے اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’’مدھیہ پردیش میں قانون کی نہیں، مجرموں کی حکمرانی چل رہی ہے۔ ریت مافیاؤں نے محکمہ جنگلات کی ٹیم پر حملہ کر دیا۔ 2 فاریسٹ گارڈز کو زخمی کر کے مافیا ضبط شدہ ٹریکٹر چھڑا لے گئے۔‘‘ کانگریس نے وزیر اعلیٰ موہن یادو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’موہن یادو جی، زمین گھوٹالوں اور خاندان کو کروڑ پتی بنانے سے فرصت ملے تو ریاست کے لا اینڈ آرڈر پر بھی توجہ دیجیے۔‘‘مدھیہ پردیش کی بگڑتی نظم و نسق کی صورت حال پر وزیر اعظم مداخلت کریں: جیتو پٹواریدراصل محکمہ جنگلات کی ٹیم نے غیر قانونی ریت سے بھرا ایک ٹریکٹر ضبط کر لیا تھا۔ ریت مافیا اس ٹریکٹر کو چھڑانے کی کوشش کر رہے تھے۔ جب انہیں محسوس ہوا کہ محکمہ جنگلات کے اہلکار سختی سے پیش آ رہے ہیں اور ضبط شدہ ٹریکٹر چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں تو مافیاؤں نے لاٹھیوں سے ان پر حملہ کر دیا۔ اس حملے میں 2 فاریسٹ گارڈز زخمی ہو گئے۔#WATCH | Sheopur, Madhya Pradesh: Sand mafia attacks the Forest Department team to free a truck they seized, which was carrying illegal sand. Two forest guards have been injured.Somesh Sharma, the Ranger for the Sabalgarh Range, says, "Today, we went for routine patrolling. We… pic.twitter.com/A77TLVQu0i— ANI (@ANI) November 20, 2026سبل گڑھ رینج کے رینجر سومیش شرما نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جمعہ (20 نومبر) کو وہ معمول کی گشت پر نکلے تھے۔ اسی دوران ٹیم نے ریت سے بھرا ایک ٹریکٹر دیکھا اور اس کا پیچھا کر کے اسے ضبط کر لیا اور اپنے ساتھ لے گئی۔ ٹریکٹر کے پیچھے 2 موٹر سائیکلیں بھی چل رہی تھیں۔ ان پر سوار افراد نے ٹیم پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔