بصرہ: بجلی گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Wait 5 sec.

بغداد: عراق کے شہر بصرہ میں بجلی گھر کے گیس اسٹیشن پر دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 30 کے قریب زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ آگ لگنے لگنے سے 8 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد بجلی گھر پر کام روک دیا گیا، فائر فائٹرز نے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔عراقی میڈیا کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ قریبی مکانات اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرایا، پاسداران انقلابرپورٹ کے مطابق عراقی سیکیورٹی حکام نے آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل بھی ابھی تک جاری نہیں کی ہے۔