نیویارک : امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کیس میں بھارتی ایجنٹ کو آج سزاسنائی جائے گی، امریکی پراسیکیوٹرز نے 24 سال قید سزا سنانے کی استدعا کی ہے۔امریکا میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے مقدمے میں گرفتار بھارتی شہری نکھل گپتا کو آج نیویارک کی عدالت کی جانب سے سزا سنائی جائے گی۔عدالتی کارروائی کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 9 بجے ہو گا، جس کے دوران امریکی محکمہ انصاف کے پراسیکیوٹرز ملزم کے خلاف عائد الزامات پڑھ کر سنائیں گے۔واضح رہے کہ بھارتی ایجنٹ نکھل گپتا عدالت کے روبرو پہلے ہی اپنے جرم کا اقرار کر چکا ہے، جبکہ امریکی پراسیکیوٹرز نے عدالت سے ملزم کو 24 سال قید کی سزا سنانے کی استدعا کی ہے۔FOLLOW US ON ARY TUBEسماعت کے دوران عدالت میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کو بھی اپنا بیان ریکارڈ کرانے کا موقع دیا جائے گا۔دوسری جانب، اس مقدمے میں نامزد ایک اور شریک ملزم اور بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے اہلکار وکاش یادو تاحال بھارت میں روپوش ہیں۔دریں اثنا، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ نے اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نکھل گپتا اس معاملے میں محض ایک آلہ کار ہے، جبکہ اس قاتلانہ سازش کے پیچھے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی براہِ راست ملوث ہیں۔