اب کھلونوں کی بھی ہوگی فارمولا ون ریس، لیگو نے میدان سجا لیا

Wait 5 sec.

نیویارک(20 نومبر 2026): لیگو نے فارمولا ون کی تمام 11 ٹیموں کی گاڑیوں اور 22 ڈرائیورز کے ماڈلز متعارف کرا دیے۔لیگو نے فارمولا ون کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے دو ہزار چھبیس کی تمام گیارہ ٹیموں کی گاڑیوں اور بائیس ڈرائیورز کے ننھے منے ماڈلز متعارف کرا دیے ہیں، جس کے بعد فارمولا ون کی ریسنگ اب کھلونوں کی دنیا میں بھی دیکھنے کو ملے گی۔ان سیٹس میں صرف گاڑیاں ہی شامل نہیں ہوں گی بلکہ بائیس ڈرائیورز کے چھوٹے مجسمے بھی ان کا حصہ ہوں گے، جنہیں شائقین اپنی پسند کے مطابق گاڑی میں بٹھا سکیں گے۔میک لارن سے فیراری اور مرسڈیز سے ریڈ بُل تک، ہر ٹیم کی گاڑی اب کھلونوں کی شکل میں دستیاب ہوگی۔ حکام کے مطابق یہ ماڈلز آئندہ سال مارچ میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔