ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ مسلح افواج کے حوالے کر دیا

Wait 5 sec.

انقرہ: ترکیہ میں پہلا بغیر پائلٹ کے چلنے والا جنگی طیارہ ترک افواج کے حوالے کردیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں تین طیارے سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے صدر طیب اردوان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آج ایک عظیم خواب کا حقیقت بننے کا تاریخی دن ہے۔ قزل ایلما ترک فوج کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون اور عسکری روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاقواضح رہے کہ ’قزل ایلما‘ فوجی سروس میں شامل ہونے والا دنیا کا پہلا بغیر پائلٹ لڑاکا طیارہ بن گیا ہے۔