کھاٹوشیام جی: مندر کے دروازہ پر موجود ریسٹورینٹ میں لگی خوفناک آگ، کئی سلنڈر میں ہوئے دھماکے

Wait 5 sec.

راجستھان کے سیکر واقع کھاٹوشیام جی میں بابا شیام کے مندر سے ملحق ایک ریسٹورینٹ میں خوفناک آگ سے افرا تفری مچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بابا شیام کے مندر سے نکلنے والے دروازہ پر ایک ریسٹورینٹ ’نند بھوجنالے‘ موجود ہے، جہاں یہ حادثہ جمعہ کی علی الصبح پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ ’کلا بھون دھرمشالہ‘ کے سامنے موجود ریسٹورینٹ میں لگی، جس کے بعد وہاں موجود شیام بھکتوں میں ہنگامہ مچ گیا۔VIDEO | Rajasthan: A fire broke out at a restaurant near the exit gate of the Khatu Shyamji temple in Rajasthan's Sikar district on Friday, triggering panic among devotees gathered for the annual Patotsav celebrations.(Full video available on PTI Videos -… pic.twitter.com/lBGCpWqDrA— Press Trust of India (@PTI_News) November 20, 2026کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ریسٹورینٹ میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی، جس کے بعد تقریباً 4 ایل پی جی سلنڈرز میں دھماکہ ہو گیا۔ ان دھماکوں کی گونج کے سبب آس پاس موجود عقیدتمندوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حالانکہ اس واقعہ میں کسی کی موت یا زخمی ہونے کی خبر نہیں ملی ہے۔ آگ لگنے کی خبر ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور فوراً آگ پر قابو پا لیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ کھاٹوشیام جی میں آج ’پاٹوتسو‘ کے سبب لاکھوں عقیدتمندوں کی بھیڑ جمع ہے۔ بابا شیام کے یومِ پیدائش سے قبل جمعرات کی شب ’تورن دوار‘ پر عقیدتمندوں نے خوب آتش بازی بھی کی۔ یہ آتش بازی رات تقریباً 2.30 بجے تک جاری رہی۔ آتش بازی کو دیکھتے ہوئے پولیس کی طرف سے بیریکیڈنگ لگا دی گئی تھی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ سرزد ہو۔ یہاں پولیس جوانوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی سخت تعیناتی بھی کی گئی ہے۔بابا شیام کے یومِ پیدائش پر جمعہ کے روز اس مندر میں عقیدتمندوں کی زبردست بھیڑ جمع ہونے والی ہے۔ ایکادشی پر بابا کو چھپن بھوگ لگایا جائے گا اور بھکت کیک کا بھوگ بھی پیش کریں گے۔ اس موعق پر مندر پوری رات دَرشن کے لیے کھلا رہے گا۔ چونکہ ہفتہ اور اتوار کو لوگوں کی چھٹی رہتی ہے، اس لیے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ویکینڈ میں بھی لاکھوں عقیدتمند مندر پہنچیں گے۔