لندن: برطانوی شہزادہ پرنس ہیری نے اپنی اہلیہ میگھن مارکل پر ہونے والی تنقید کے باوجود ان کا ساتھ نہ چھوڑنے کا واضح پیغام جاری کردیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میگھن مارکل کے والد سے متعلق ماضی کے معاملات اور حالیہ تنازعات سامنے آنے پر ہیری کو تشویش اور ناراضی ضرور ہوئی ہے تاہم ہیری کا مؤقف ہے کہ کسی دوسرے کے اعمال کی سزا ان کی اہلیہ کو نہیں ملنی چاہئے۔رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان کے قریبی ذرائع نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ میگھن نے اپنے شوہر کو اپنے والد کے متنازع ماضی سے متعلق تمام معاملات سے آگاہ نہیں کیا تھا۔شاہی ذرائع کے مطابق میگھن، پرنس ہیری پر مکمل اعتماد کرتی ہیں اور ممکن ہے کہ ہیری معاملے کی مزید تفصیلات سے بھی واقف ہوں گے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ تنازعات میگھن کے ازدواجی تعلق اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے عزم کو متاثر نہیں کر سکتے۔پرنس ہیری اور میگن مارکل کا کنگ چارلس کے خط پر ردِعملہیری اور میگھن کی حالیہ مشترکہ عوامی موجودگی کو بھی اس بات کا اشارہ قرار دیا جا رہا ہے کہ مشکل حالات میں بھی ہیری اپنی اہلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔