نیویارک: سربراہ سلامتی کونسل اقوام متحدہ سانیتا پاولیوٹا ڈیس لینڈیس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کے باعث رکن ممالک کو افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہے۔سربراہ سلامتی کونسل کا کہنا تھا کہ داعش خراسان نے افغانستان کے باہر علاقوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور تحریک طالبان پاکستان سنگین نوعیت کا خطرہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو طالبان کی لاجسٹیکل اور آپریشنل سپورٹ حاصل ہے اور ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین سے پاکستان میں کئی جان لیوا حملے کیے ہیں۔ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ مسلح افواج کے حوالے کر دیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سید حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بدلتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے انسدادِ دہشت گردی کے نظام میں اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔