سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، چاندی 20 ہزار اور سونا 11 ہزار روپے ہوا سستا

Wait 5 sec.

کموڈٹی مارکیٹ سے لے کر انڈین بلین مارکیٹ تک سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ موجودہ ہفتے کے دوران سونے اور چاندی کی قیمتیں بری طرح گر گئی ہیں۔ یہ گراوٹ ایسے وقت میں ہو رہی ہے، جب ہندوستان میں شادیوں کا سیزن شروع ہو رہا ہے۔ آئی بی جے اے کے مطابق 16 نومبر سے 20 نومبر کے درمیان سونے کی قیمتوں میں تقریباً 11 ہزار روپے فی 10 گرام کی گراوٹ آئی ہے۔ 24 کیرٹ سونے کی قیمت 16 نومبر کو 134380 روپے فی 10 گرام تھی، جو کم ہو کر 123584 روپے رہ گئی ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونے کی قیمت 113203 روپے فی 10 گرام ہے، جبکہ 18 کیرٹ سونے کی قیمت 92688 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے۔16 نومبر کو انڈین بلین مارکیٹ میں ایک کلو چاندی کی قیمت 169280 روپے تھی، جو اب کم ہو کر 150650 روپے فی کلو رہ گئی ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو ایک ہفتے کے دوران چاندی کی قیمت میں تقریباً 20 ہزار روپے کی گراوٹ آئی ہے۔ ریکارڈ کا بلند ترین سطح سے موازنہ کیا جائے تو سونے کی قیمت میں 37 فیصد تک گراوٹ آچکی ہے۔ جنوری میں سونے کی قیمت ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جو 1.93 لاکھ روپے فی 10 گرام تھی۔ حالانکہ اس کے بعد سے ہی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ آئی ہے۔ اب 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 1.23 لاکھ روپے رہ گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ریکارڈ بلند ترین سطح کے مقابلے میں سونا 70 ہزار روپے سستا ہو چکا ہے۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی بلند ترین سطح سے تیزی سے گراوٹ آئی ہے۔ جنوری میں ایک کلو چاندی کی قیمت 4.20 لاکھ روپے تھی، جو اب گر کر 1.50 لاکھ روپے رہ گئی ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو چاندی کی قیمت میں تقریباً 2.70 لاکھ روپے کی کمی آچکی ہے۔اس گراوٹ کی سب سے بڑی وجہ امریکی مرکزی بینک کا دسمبر میں آنے والا فیصلہ مانا جا رہا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دسمبر میں فیڈرل ریزرو بینک شرح سود میں اضافہ کر سکتا ہے۔ یہ اضافہ 50 بیسس پوائنٹس تک ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ڈالر اور ٹریژری بانڈز سرمایہ کاری کے لیے زیادہ پرکشش ہو جائیں گے۔ اسی وجہ سے سرمایہ کار سونے اور چاندی سے اپنی رقم نکال رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی خام تیل کی قیمت مسلسل 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار ہے، جس کی وجہ سے مہنگائی نے سونے اور چاندی کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔سونا اور چاندی میں پھر بڑی گراوٹ، قیمتیں 14 ماہ کی سب سے نچلی سطح پر پہنچیںلوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ کیا سونے کی قیمت یہاں سے مزید گرے گی یا اب اس میں تیزی آئے گی؟ ایسے میں کئی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ سونا اپنی کم ترین سطح کے قریب ہے، جو 1.30 لاکھ روپے سے 1.15 لاکھ روپے فی 10 گرام کے درمیان ہو سکتی ہے۔ مارکیٹ کے جانکاروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں بڑی گراوٹ آنے پر لوگوں کو تھوڑی تھوڑی رقم لگا کر سونے اور چاندی میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانی چاہیے۔ دوسری جانب گولڈمین سیکس کا کہنا ہے کہ مختصر مدت میں سونے کی قیمت گر سکتی ہے، لیکن اگر آپ طویل مدتی سرمایہ کاری کے نقطۂ نظر سے سونے اور چاندی کی خریداری کرتے ہیں تو اچھا منافع ہو سکتا ہے۔