’2 تہائی اکثریت حاصل کرنے میں مصروف حکومت‘، مانسون اجلاس کے 100 دن بعد بھی اختتام کا اعلان نہ ہونے پر کانگریس کا ردعمل

Wait 5 sec.

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا باضابطہ طور پر اختتام اب تک نہیں ہوا ہے، اس معاملہ میں کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا رکن جے رام رمیش نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک طویل پوسٹ کی۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’’آج پارلیمنٹ کے 2026 کے مانسون اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیے جانے کے 100 دن مکمل ہو گئے ہیں، لیکن اب تک اجلاس کو باضابطہ طور پر ختم نہیں کیا گیا ہے۔‘‘Today is the 100th day since the 2026 Monsoon Session of Parliament was adjourned sine die and has not been prorogued. The PM-HM jodi is still in search of a supertainted two-thirds majority in the Lok Sabha to get the Constitutional Amendment Bill on Delimitation passed.…— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) November 21, 2026جے رام رمیش کے مطابق وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی جوڑی اب بھی لوک سبھا میں 2 تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کرنے کی کوشش میں ہے، تاکہ حد بندی سے متعلق آئینی ترمیمی بل منظور کرایا جا سکے۔ کسی کو نہیں معلوم کہ نئے بل میں کیا ہوگا، کیونکہ پرانا بل 17 اپریل 2026 کو بھاری اکثریت سے مسترد کر دیا گیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’کسی بھی سیاسی پارٹی کے ساتھ نئی اور واضح تجاویز پر سنجیدہ اور منظم انداز میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ یہاں تک کہ ملکارجن کھڑگے کی جانب سے وزیر اعظم کو 4 خطوط لکھے جانے کے باوجود آل پارٹی میٹنگ بھی نہیں بلائی گئی ہے۔‘‘مانسون اجلاس کے اختتام میں تاخیر پر کانگریس نے اٹھائے سوال، امت شاہ پر کی تنقید، کہا ’حکومت کس چیز کی تیاری کر رہی ہے؟‘کانگریس لیڈر اپنی پوسٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ ’’اس وقت معاشی، سیاسی، سماجی، فوجی اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے کہیں زیادہ سنگین اور فوری نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے، جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وسیع اور جامع حد بندی کا معاملہ فی الحال مؤخر کیا جا سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے گزشتہ حکومت کی مثال دیتے ہوئے لکھا کہ ’’اندرا گاندھی نے 1976 میں اسے 25 سال کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔ 2001 میں اٹل بہاری واجپئی نے مزید 25 سال کے لیے یعنی 2026 کے بعد ہونے والی پہلی مردم شماری کے نتائج شائع ہونے تک اسے مؤخر کر دیا تھا۔ وہ دور اندیش اور قوم پرست وزیر اعظم تھے۔‘‘کانگریس نے شمار کرائیں پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 82 دن بعد بھی باضابطہ طور پر ختم نہ ہونے کے پیچھے کی اہم وجوہاتراجیہ سبھا رکن جے رام رمیش کا کہنا ہے کہ ’’وزیر اعظم نے 19 نومبر کو ’فکی‘ (ایف آئی سی سی آئی) کے اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہیں بظاہر شدید ذہنی دباؤ کا سامنا ہے، جیسا کہ انہیں ہونا بھی چاہیے۔ حد بندی پر بحث اور تبادلۂ خیال کے لیے ایسے ذہنوں کی ضرورت ہے جو وزیر اعظم کو درپیش نوعیت کے دباؤ اور تناؤ سے آزاد ہوں۔ اس کے علاوہ مختلف متعلقہ فریقوں سے وسیع پیمانے پر مشاورت بھی ضروری ہے۔‘‘مانسون اجلاس ملتوی ہوئے 60 دن گزر گئے، اب تک اجلاس کا باضابطہ اختتام نہیں کیا گیا: جے رام رمیش’ایکس‘ پوسٹ کے آخر میں جے رام رمیش نے لکھا کہ ’’موجودہ حالات میں ملک کے مفاد میں یہی ہے کہ لوک سبھا کی موجودہ نشستوں کی تعداد اور ریاستوں کے لحاظ سے ان کی تقسیم برقرار رکھی جائے اور خواتین کے لیے ایک تہائی نشستوں کا ریزرویشن نافذ کیا جائے۔ اس انتظام کو اس وقت تک برقرار رکھا جانا چاہیے جب تک کہ بڑے پیمانے پر تشہیر کیے جانے والے ’وکست بھارت‘ کے ہدف کو حاصل نہیں کر لیا جاتا۔ یہ اس مقصد کے لیے ایک مناسب خراج تحسین ہوگا، کیونکہ حد بندی میں بنیادی نوعیت کی نئی تبدیلی کے اثرات کا بہتر طور پر انتظام اسی ماحول میں کیا جا سکتا ہے جب ’وکست بھارت‘ ایک حقیقت بن چکا ہو۔‘‘