تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرایا ہے، جس کے بعد اب تک تباہ کیے گئے امریکی ایم کیو نائن ڈرونز کی تعداد 58 ہوگئی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ جدید فضائی دفاعی نظام سے امریکی ڈرون کو نشانہ بنایا ہے۔دوسری جانب ترجمان پاسداران انقلاب جنرل محبی کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر حکم دیں تو یورپ میں امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جنرل محبی نے کہا کہ ایران کبھی فوجی کارروائی کا ارادہ کرے تو وہ برملا اعلان سے عمل کرے گا۔انہوں نے کہا کہ فی الوقت جو کچھ ہو رہا ہے وہ دشمن کی جانب سے نفسیاتی آپریشن ہے مقصد تاثر بنانا ہے، دشمن کا مقصد نفسیاتی آپریشن کے ذریعے جارحانہ کارروائیوں کیلئے زمین ہموار کرنا ہے۔ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا: ڈونلڈ ٹرمپانہوں نے کہا کہ تھکا دینے والی جنگ جاری نہیں رکھیں گے بلکہ تنازعے کو فیصلہ کن انجام تک پہنچائیں گے، موجودہ صورتحال درحقیقت جنگ کی ہی ایک کیفیت ہے۔