کریمیا پل پر حملے کے بعد پیوٹن کا سخت اعلان

Wait 5 sec.

شینزن: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اب یوکرین سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے، پیوٹن نے جمعرات کو کہا ہے کہ کریمیا پُل کو سنگین نقصان پہنچائے جانے کے بعد روس محدود جنگ بندی کے لیے یوکرین سے مذاکرات نہیں کرے گا۔پیوٹن نے یہ بیان چین کے شہر شینزن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد روسی زبان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ روسی سرکاری خبر رساں اداروں کے مطابق انھوں نے کہا کہ یوکرین کے بعض علاقوں میں جنگ بندی کے امکان پر بات ہوئی تھی، تاہم کرچ پل پر یوکرین کے حملے کے بعد وہ مذاکرات آگے نہیں بڑھائیں گے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نیوز کانفرنس میں دھمکی دی کہ ماسکو کا ردعمل پُل کو پہنچنے والے نقصان سے زیادہ تکلیف دہ ہوگا، ماسکو ان حملوں کا جواب دے گا اور یہ جواب یوکرین کی جانب سے پل کو پہنچائے گئے نقصان سے کہیں زیادہ سخت ہوگا۔صدر ٹرمپ کی روسی اور چینی صدور سے بات چیت سے ساز گار فضا قائم ہوئی: مارکو روبیوانھوں نے کہا کریمیا پل مکمل طور پر شہری استعمال کے لیے ہے، اسے فوجی ساز و سامان یا گولہ بارود کی نقل و حمل کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا۔ پل سے تیل یا پیٹرولیم مصنوعات بھی منتقل نہیں کی گئیں۔پیوٹن نے عزم ظاہر کیا کہ روس یوکرین کے زاپوریزیا اور خیرسون علاقوں میں اپنی موجودگی مزید مضبوط کرے گا اور اس راستے کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔12 میل طویل یہ پل علامتی طور پر انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ پیوٹن نے 2018 میں خود ایک تقریب کے دوران اس کا افتتاح کیا تھا۔ یہ پل روسی سرزمین کو کریمیا سے ملاتا ہے، جس پر روسی افواج نے تقریباً چار سال قبل قبضہ کیا تھا۔ رواں ہفتے ہونے والا میزائل حملہ اس پل کو نشانہ بنانے کا پہلا واقعہ نہیں تھا، تاہم اس حملے سے پل کو شدید نقصان پہنچا۔ اسی روز روس نے بھی کیف کے دو اہم پلوں کو نشانہ بنایا۔