کیا ایرانی ڈرٹی بم حملے کی انٹیلی جنس اطلاعات درست ہیں؟ مارکو روبیو کا بڑا بیان سامنے آ گیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایرانی ڈرٹی بم حملے کے منصوبے کی اطلاع دینے والے انٹیلی جنس ذرائع جھوٹے اور مجرم ہیں۔مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا میں حالیہ تکنیکی خرابیوں کے واقعات تخریبی عناصر کی کارروائیوں کا نتیجہ نہیں بلکہ مائیکروسافٹ، ایوی ایشن اور بینکاری نظام میں تعطل کے واقعات ایک دوسرے سے الگ ہیں۔روبیو نے ایرانی ڈرٹی بم حملے کے منصوبے سے متعلق اطلاعات دینے والے انٹیلی جنس ذرائع کو جھوٹا اور مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض انٹیلی جنس ذرائع صحافیوں کو غلط معلومات فراہم کرتے ہیں، جب کہ کسی ذریعے کی سرکاری ای میل ہونا اس کی فراہم کردہ خبر کے قابلِ اعتماد ہونے کی ضمانت نہیں ہے۔ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، واشنگٹن میں ’ڈرٹی بم‘ حملے کی اطلاعات پر انتباہامریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بعض گمنام سرکاری ذرائع اپنی حکومتی رسائی اور معلومات تک رسائی کی حیثیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں، اس لیے ذرائع کی فراہم کردہ معلومات کی صداقت کو جانچنا ضروری ہے۔مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات تاحال طے نہیں ہوئی۔