بوسٹن: امریکی وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے بین الاقوامی طلبہ اور غیر ملکی صحافیوں کے ویزا محدود کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے دیا۔امریکی وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بین الاقوامی طلبہ اور غیر ملکی صحافیوں کے ویزا کی مدت محدود کرنے کی کوشش کو مسترد کر دیا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب یونیورسٹیوں اور میڈیا یونینز نے اگست میں محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (ڈی ایچ ایس) کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔میساچوسٹس ڈسٹرکٹ جج ڈینس سیلر نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حکومت اس مخصوص ویزا پروگرام میں وسیع پیمانے پر فراڈ یا قومی سلامتی کے خدشات ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ انھوں نے ڈی ایچ ایس کے پابندیاں عائد کرنے کے اقدام کو ’’من مانی اور بے ترتیب‘‘ قرار دیا۔جج سیلر نے لکھا کہ ’’حتمی قاعدہ، جس کا عنوان ’غیر مہاجر تعلیمی طلبہ، ایکسچینج وزیٹرز اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کے لیے داخلے کی مقررہ مدت اور قیام کی توسیع کا طریقہ کار قائم کرنا‘ ہے اس کے تحت مکمل طور پر منسوخ کیا جاتا ہے۔‘‘ٹیکنالوجی کی ناکامی، ایک کے بعد ایک سسٹم کریش، صارفین کیا کریں؟ ماہرین کے مشورےانھوں نے مزید کہا کہ ڈی ایچ ایس ’’اس سرگرمی کو روکنے یا حوصلہ شکنی کرنے کی کوشش کر رہا ہے، یعنی غیر ملکی طلبہ کو امریکا میں تعلیمی مواقع فراہم کرنا، جسے کانگریس نے اجازت دی اور اس کی حوصلہ افزائی کی تھی۔‘‘یہ فیصلہ بین الاقوامی طلبہ اور غیر ملکی صحافیوں کے ویزے پر ’’دورانِ حیثیت‘‘ کی مہر کو برقرار رکھتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی حاصل کردہ حیثیت برقرار رکھتے ہوئے ملک میں قانونی طور پر قیام کر سکتے ہیں، چاہے وہ مہینوں کا ہو یا کئی سالوں کا، بشرطیکہ وہ فعال طالب علم یا کام کرنے والے صحافی رہیں۔ایف (F)، جے (J) اور آئی (I) ویزا جو بالترتیب بین الاقوامی طلبہ، ایکسچینج وزیٹرز اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ہیں، ’’غیر مہاجر‘‘ زمرے میں آتے ہیں۔ یہ مستقل رہائش یا شہریت کا باعث نہیں بنتے، جب تک کہ شخص کے حالات تبدیل نہ ہوں اور وہ کسی دوسرے زمرے کے لیے اہل نہ ہو جائے۔میساچوسٹس کی ایسوسی ایشن آف انڈیپنڈنٹ کالجز اینڈ یونیورسٹیز کے صدر اور سی ای او رابرٹ جے میک کیرون نے جج کے فیصلے کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ’’بین الاقوامی طلبہ ہمارے کیمپسز کی رونق بڑھاتے ہیں، جدید تحقیق کو آگے بڑھاتے ہیں، اور کامن ویلتھ کی معاشی زندگی کو سہارا دیتے ہیں۔‘‘واضح رہے کہ امریکی ویزے ہمیشہ جاری کرنے والے افسر کی صوابدید پر منحصر ہوتے ہیں۔