شینژن(19 نومبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ آج چین کے شہر شینژن میں تاریخی سہ فریقی ملاقات کریں گے۔خبر ایجنسیوں کے مطابق یہ تین عالمی طاقتوں کے رہنماؤں کی پہلی باضابطہ مشترکہ نشست ہوگی، جسے عالمی سیاست میں غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔یہ ملاقات ایشیاء پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہو گی، جس میں شرکت کے لیے تینوں رہنما شینژن میں موجود ہیں۔ چین آمد پر صدر شی جن پنگ نے ہوائی اڈے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلے لگایا۔اس بیٹھک میں تینوں رہنماؤں کے اپنے اپنے مفادات اور ترجیحات زیرِ بحث آئیں گی۔ مذاکرات کے اہم ایجنڈے میں یوکرین اور ایران کی جنگیں، تجارتی تناؤ، جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں پیشرفت شامل ہیں۔کیا کینیڈا کے چین سے تعلقات پر ٹرمپ کو تشویش ہے؟ مارک کارنی کا اہم بیانمبصرین کے لیے یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ آیا یہ ملاقات عالمی سیاست میں کسی بڑی پیش رفت کا سبب بنتی ہے یا محض علامتی سفارتی سرگرمی ثابت ہوتی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے ملاقات کے دوران فروری 2022ء سے جاری یوکرین جنگ کا معاملہ اٹھائے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیوٹن کی خواہش ہے کہ امریکا، روس اور چین اس تنازع اور یورپ کے مستقبل سے متعلق معاملات میں اہم کردار ادا کریں۔پیوٹن کے لیے امریکی اور چینی صدور کے ساتھ ایک ہی میز پر بیٹھنا بھی بڑی سفارتی کامیابی سمجھی جا رہی ہے، جس سے روس کی عالمی طاقت کی حیثیت کو تقویت مل سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اس نشست کے دوران تینوں ممالک کے جوہری ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی اور ان کے کنٹرول کے لیے نئے معاہدے پر بات کرنا چاہتے ہیں۔امریکا اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں سے متعلق آخری معاہدہ "نیو اسٹارٹ” رواں سال فروری میں ختم ہو چکا ہے، جس کے بعد امریکی صدر ایک نئے، بہتر اور جدید معاہدے کے خواہاں ہیں جس میں چین کو بھی شامل کیا جائے، تاہم چین اس حوالے سے محتاط رویہ رکھتا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق چین کے پاس 600 سے زائد جوہری وار ہیڈز ہیں جبکہ امریکا اور روس دونوں کے پاس 5 ہزار سے زیادہ جوہری وار ہیڈز موجود ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملاقات میں ایران کے ساتھ جاری جنگ کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے، کیونکہ ٹرمپ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ وہ اس تنازع کے خاتمے کے لیے شی جن پنگ اور پیوٹن سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔