شی، پوتن اور ٹرمپ کی تاریخی ملاقات میں کیا ہوا اور کیا روسی صدر کو نظر انداز کیا گیا؟

Wait 5 sec.

جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوبی چین کے شہر شینزین میں ایشیا پیسیفک اکنامک سربراہی اجلاس (ایپک) میں شرکت کے لیے پہنچے تو چینی صدر شی جن پنگ خود ان کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ لیکن اس سے پہلے جب روسی صدر ولادیمیر پوتن پہنچے تو ان کے استقبال کی ذمہ داری شی جن پنگ کے چیف آف سٹاف اور کمیونسٹ پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک نے نبھائی تھی۔