ٹرمپ نے تیل کی قیمتوں میں کمی کی نوید سنا دی

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کی قیمتوں سے متعلق نوید سنا دی۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آرہی ہے اور ان میں مزید کمی آئے گی۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران ہمارے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور ہم ایران کےساتھ ایک حقیقی معاہدہ چاہتے ہیں لیکن ایران ایسا کوئی  معاہدہ نہیں کرنا چاہتا جو مجھے قبول ہو۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایندھن قیمتوں کا انحصار اس پر ہے کہ ایران کیساتھ معاملات کیسے حل کرتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا چین سے وطن واپسی کے موقع پر امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ ایران کے معاملے میں فیصلے پر جلد بازی نہیں کریں گے، تحمل سے کام لیں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ اگلے سال کے آغاز کے بعد دیکھیں گے کہ ایران کے معاملے میں کیا ہوتا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق امریکی صدر اپنا ذہن کسی بھی لمحے بدل بھی سکتے ہیں اور اگر وہ حملہ کرنا چاہتے بھی ہوں تب بھی ارادہ ظاہر نہیں کریں گے۔