’میٹا‘ کے دفاتر پر یوتھ کانگریس کا زبردست احتجاج، سیاسی جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے دیا 7 دنوں کا الٹی میٹم!

Wait 5 sec.

انڈین یوتھ کانگریس کے قومی عہدیداروں کے ’انسٹاگرام‘ اکاؤنٹس بند کیے جانے کے خلاف جمعہ (20 نومبر) کو پارٹی کارکنان نے حیدرآباد، ممبئی اور گروگرام میں واقع ’میٹا‘ کے دفاتر پر زبردست احتجاج کیا۔ حیدرآباد کے رائے درگم میں واقع آئی ٹی کمپلیکس میں احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے بعد پولیس نے تلنگانہ یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر جکیڈی شیو چرن ریڈی سمیت 21 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ کمپنی کی جانب سے دونوں اکاؤنٹس فوری طور پر بحال کیے جانے کے بعد بھی یوتھ کانگریس نے ’میٹا‘ پر سیاسی جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے 7 دن کا الٹی میٹم دیا ہے۔19 Nov: Meta illegally withholds Instagram accounts of IYC Incharge & President on BJP orders.20 Nov: IYC workers pay a little visit to @Meta offices in Hyderabad, Mumbai & Gurgaon.15 minutes later: BOTH accounts restored!WHAT A COINCIDENCE, META! Who ordered the… pic.twitter.com/Y3xWqAPcnZ— Indian Youth Congress (@IYC) November 21, 2026پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی دوپہر تقریباً 3 بجے پیش آیا۔ ہاتھوں میں پلے کارڈز لیے تقریباً 25 کانگریس کارکنان رائے درگم کے ’اسکائی ویو‘ نامی ہائی سیکورٹی کمپلیکس میں داخل ہوئے، جہاں ’میٹا‘ کا کارپوریٹ دفتر واقع ہے۔ مظاہرین نے احاطے کے اندر جم کر نعرے بازی کی اور کوریڈور میں رکھے پھولوں کے گملے اور دیگر سامان توڑ دیے۔ اس کے بعد وہیں دھرنے پر بیٹھ گئے۔ اطلاع ملتے ہی رائے درگم پولیس موقع پر پہنچی۔ رائے درگم کے انسپکٹر ٹی بھوپتی نے بتایا کہ احتجاج کرنے پہنچے تلنگانہ یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر جکیڈی شیو چرن ریڈی اور 20 دیگر کارکنان کو احتیاطی طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ بعد میں ضروری ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد سبھی کو رہا کر دیا گیا۔تنازعہ کی شروعات یوتھ کانگریس کے قومی سطح کے رہنماؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جانے سے ہوئی تھی۔ یوتھ کانگریس کے مطابق 19 نومبر کو میٹا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اشارے پر انڈین یوتھ کانگریس کے انچارج اور صدر کے ’انسٹاگرام‘ اکاؤنٹس غیر قانونی طور پر بند کر دیے تھے۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ قومی سطح کے رہنماؤں ادے بھانو اور منیش شرما کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کیے گئے تھے۔ 20 نومبر کو یوتھ کانگریس کے کارکنان نے بیک وقت حیدرآباد، ممبئی اور گروگرام میں واقع ’میٹا‘ کے دفاتر میں احتجاج درج کرایا۔ تنظیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دعویٰ کیا کہ کارکنان کے دفاتر پہنچنے کے 15 منٹ کے اندر ’میٹا‘ نے دونوں بند انسٹاگرام اکاؤنٹس بحال کر دیے۔Hello BJP ka BETA - @META, HOW DOES IT FEEL WHEN THE DOORS ARE LOCKED? You restrict opposition leaders, organizations, independent voices accounts without warning. Yesterday, your Gurgaon office witnessed the same unannounced restrictions.7 DAYS to lift the block from all… pic.twitter.com/CP1RFoiwv1— Indian Youth Congress (@IYC) November 21, 2026اکاؤنٹس بحال ہونے کے باوجود یوتھ کانگریس نے ’میٹا‘ کے خلاف اپنا موقف مزید سخت کر دیا ہے۔ تنظیم نے ’ایکس‘ پر ’بی جے پی کا بیٹا، میٹا‘ کے عنوان سے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوریت ہے، کسی کی ذاتی جاگیر نہیں۔ تنظیم نے میٹا سے ایک غیر جانبدار پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے اور مضبوط موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے میٹا کو 7 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے اپوزیشن کی آوازوں، صحافیوں اور ’کنٹینٹ کریئٹرز‘ پر عائد تمام پابندیاں اور پوسٹس پر لگائی گئی بندشیں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی نے وارننگ دی ہے کہ اگر مقررہ مدت میں اس کے مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو وہ اس لڑائی کو عدالتوں، سڑکوں اور کمپنی کے دفاتر تک لے جائے گی۔