سعودی اتحادی افواج نے ریاض پر حوثی ملیشیا کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا

Wait 5 sec.

ریاض: سعودی اتحادی افواج نے ریاض پر حوثی ملیشیا کا میزائل حملہ ناکام بنادیا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے ریاض کو تین بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں میزائلوں کوفضا میں ہی تباہ کر دیا۔میجر جنرل ترکی الماکی کا کہنا ہے کہ جنوبی ریجن میں ایک ڈرون گرایا گیا، سعودی فوجی اتحاد کی یمن میں الحدیدہ کی بندرگاہ اور اطراف میں موجود افراد کو علاقے سے نکلنے کی ہدایت ہے۔انہوں نےکہا کہ شہری فراہم کردہ نقشےکے مطابق اپنے تحفظ کے لیے الحدیدہ کی بندرگاہ سے نکل جائیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ شہری تنصیبات اور معاشی مراکز کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، ایسی جارحیت علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان برادر ملک سعودی عرب اور اس کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے دفاع کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ خطے میں دیرپا امن ،استحکام کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔