مرکزی وزیر کرن رجیجو نے راہل گاندھی کی اس سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ اگر کانگریس حکومت میں ہوتی تو چین کے شہر شینزین میں چین، روس و امریکہ کے صدور کی ہوئی میٹنگ میں ہندوستانی وزیر اعظم بھی موجود ہوتے۔ کرن رجیجو نے راہل گاندھی کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے کانگریس سے 4 سوالات کیے تھے، جس پر کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کچھ ایسا جواب دیا ہے جو بی جے پی لیڈر کو ’لاجواب‘ کر دے۔.@KirenRijiju ji, Has Rahul Ji been giving, you all such sleepless nights that you were forced to post such a random, rhetorical ramblng of thoughts at 1:46 am at night? Perhaps a little knowledge of history would have saved you the trouble. But I am here with some facts for… pic.twitter.com/FyHXgXwth2— Pawan Khera ಪವನ್ ಖೇರಾ (@Pawankhera) November 21, 2026کرن رجیجو نے راہل گاندھی کی سوشل میڈیا پوسٹ پر حملہ کرتے ہوئے جو 4 سوالات کانگریس سے کیے تھے، وہ اس طرح ہیں:1962 میں چین نے میرے گاؤں پر قبضہ کرلیا تھا۔ کیا کانگریس 1962 کی ذلت کے لیے معافی مانگے گی؟کانگریس نے ہندوستان کو ایک غریب ملک بنائے رکھا۔ کیوں؟ہندوستان کو سانپوں کا تماشہ دکھانے والوں کی سرزمین کیوں کہا جاتا تھا؟ہندوستان کی معیشت کو ’ہندو شرح نمو‘ کہہ کر کیوں بے عزت کیا گیا؟ان چاروں سوالات کے جواب پون کھیڑا نے ایک ایک کر بہت واضح لفظوں میں دیا ہے۔ انھوں نے ’ایکس‘ پر جاری اپنی پوسٹ میں کرن رجیجو کو مخاطب کرتے ہوئے سب سے پہلے یہ سوال کیا ہے کہ ’’کیا راہل جی آپ سب کو اس قدر بے چین کر رہے ہیں کہ آپ کو رات 1.46 بجے اس طرح کی بے ربط، محض لفظی اور خیالات کی بھٹکتی ہوئی تحریر پوسٹ کرنے پر مجبور ہونا پڑا؟‘‘ پھر وہ لکھتے ہیں ’’شاید تاریخ کا تھوڑا سا علم آپ کو اس زحمت سے بچا سکتا تھا۔ لیکن میرے اچھے بھائی اور ہمیشہ دلکش رجیجو جی، میں آپ کے لیے کچھ حقائق لے کر حاضر ہوں۔‘‘.@KirenRijiju ji, Has Rahul Ji been giving, you all such sleepless nights that you were forced to post such a random, rhetorical ramblng of thoughts at 1:46 am at night? Perhaps a little knowledge of history would have saved you the trouble. But I am here with some facts for… pic.twitter.com/FyHXgXwth2— Pawan Khera ಪವನ್ ಖೇರಾ (@Pawankhera) November 21, 2026بعد ازاں پون کھیڑا مرکزی وزیر رجیجو کے سوالات کا جواب دیتے ہیں۔ پہلے سوال کے جواب میں وہ لکھتے ہیں کہ ’’آپ درست کہہ رہے ہیں کہ اکتوبر 1962 میں چین نے آپ کے گاؤں نکخو پر مختصر مدت کے لیے قبضہ کر لیا تھا۔ لیکن ہندوستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ کے درمیان نومبر میں یہ قبضہ ختم ہوگیا تھا۔ لیکن آپ نے اس کا ذکر کیوں نہیں کیا؟ کیا اس لیے کہ یہ آپ کے سطحی بیانیے کے مطابق نہیں ہے؟‘‘ پھر دوسرے سوال کا جواب کچھ اس طرح دیتے ہیں ’’آزادی سے لے کر 1977 تک ہندوستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) تقریباً 20 سے 30 ارب ڈالر سے بڑھ کر 121.49 ارب ڈالر ہو گئی۔ کانگریس نے سبز انقلاب، سفید انقلاب اور ملک کی تکنیکی و صنعتی ترقی کی بنیادیں رکھی تھیں۔‘‘ وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’اس نے سرکاری شعبہ کے ادارے، آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم، ایمس، جے این یو اور کئی دیگر ممتاز ادارے قائم کیے، جن میں سے بہت سے اداروں کو آج بی جے پی کمزور کرنے میں مصروف ہے۔ یعنی جس چیز کو آپ ہندوستان کو غریب رکھنے سے تعبیر کرتے ہیں، درحقیقت وہ ملک کی تعمیر تھی۔‘‘’سانپوں کا تماشہ دکھانے والوں کی سرزمین‘ والے تیسرے سوال کا جواب دیتے ہوئے پون کھیڑا نے لکھا ہے کہ ’’ہم ہندوستان کے بارے میں مغرب کے تصورات پر مبنی ایک پرانے نوآبادیاتی دقیانوسی تصور سے ناراض نہیں ہوتے۔ نہ ہی ہمیں اپنی شناخت، ثقافت یا تہذیب متعین کرنے کے لیے کسی سفید فام شخص کی توثیق کی ضرورت ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’بی جے پی میں آپ لوگ اس بات کے بارے میں ہمیشہ بے چین رہتے ہیں کہ غیر ملکی ہندوستان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ آر ایس ایس آج بھی انگریزوں کے عشق میں گرفتار ہے، بالکل اسی طرح جیسے وہ نوآبادیاتی دور میں تھا؟‘‘’ہندو شرحِ نمو‘ سے متعلق چوتھے سوال کا جواب کانگریس لیڈر نے کچھ اس انداز میں دیا ہے ’’یہ بنیادی طور پر دوسرے سوال کی ہی تکرار ہے۔ لیکن رجیجو جی، بظاہر معاشیات کی بنیادی باتوں (اور بہت سی دوسری چیزوں) سے ناواقف ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ دونوں الگ الگ سوال ہیں۔‘‘ ساتھ ہی تلخ انداز میں یہ سوال بھی پوچھتے ہیں کہ ’’کیا آپ مودی کی تھوڑی سی مزید خوشنودی حاصل کرنے کی امید میں بی جے پی کے ’چیف سنیک-چارمر (سانپوں کا تماشہ دکھانے والوں کا سربراہ) بننے کے لیے آڈیشن دے رہے ہیں؟‘‘