خلیج فارس میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا گیا: ایرانی فوج

Wait 5 sec.

(21 نومبر 2026): ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خلیجِ فارس میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا دیا، تاہم امریکا نے اس کی تردید کر دی۔ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خلیج فارس میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا گیا، فضائی دفاعی نظام کی کارروائی سے طیارے کو نقصان پہنچا۔بیان میں کہا گیا کہ فضائی دفاعی نظام کا میزائل ایف 16 کے قریب پھٹا، پائلٹ اپنا مشن ادھورا چھوڑنے پر مجبور ہوگیا اور قریبی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔بعدازاں، فضائیہ سپاہ پاسداران نے دعویٰ کیا کہ بوشہر کے ساحل کے قریب امریکی جاسوسی ڈرون کو تباہ کر دیا گیا ہے، ایرو اسپیس فورس نے جدید ترین فضائی دفاعی نظام کا استعمال کرتے ہوئے ڈرون کو گرایا۔امریکا کی تردیدامریکی سینٹرل کمانڈ (سیٹ کام) نے ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا۔ترجمان سیٹ کام نے کہا کہ ایران کا امریکی ایف 16 طیارے کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ غلط ہے، تہران نے گزشتہ روز کسی امریکی طیارے پر حملہ نہیں کیا۔سیٹ کام نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں موجود تمام لڑاکا طیارے محفوظ ہیں، ایف 16 کو ہنگامی لینڈنگ پر مجبور کرنے کا ایرانی دعویٰ بے بنیاد ہے۔