بی جے پی اور آر ایس ایس کے حامیوں کے ذہنوں میں خوف، غصہ اور نفرت کا جال: راہل گاندھی

Wait 5 sec.

کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے حامیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ذہنوں میں خوف، غصہ اور نفرت نے ایسا جال بن دیا ہے جو انہیں محبت کا احساس کرنے اور اس کا اظہار کرنے سے روکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ’سچے ہندو‘ کی حیثیت سے ان کا فرض ہے کہ وہ ان لوگوں کو اس جال سے آزاد کرائیں، تاکہ وہ بھی اپنی زندگی میں محبت اور اپنائیت کی خوب صورتی اور خوشی محسوس کر سکیں۔راہل گاندھی نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں یہ بات کہی۔ اس کے ساتھ انہوں نے بھگوان شیو اور دیوی پاروتی کی اوما مہیشور شکل کی تصویر بھی شیئر کی۔ ان کی یہ پوسٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ان کی والدہ اور کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کی کتاب کی رسم اجرا کی تقریب کے دوران کیے گئے بعض تبصروں پر بی جے پی اور آر ایس ایس کے حامی سوشل میڈیا پر تنقید کر رہے ہیں۔راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’خوف، غصہ اور نفرت نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے حامیوں کے دلوں میں ایک ایسا جال بن دیا ہے جو انہیں محبت کا احساس کرنے اور اس کا اظہار کرنے سے روکتا ہے۔‘‘Fear, anger and hatred have woven a web in the hearts of BJP and RSS supporters that stops them from experiencing and expressing love.As a true Hindu, it is my duty to free them from this web, so that they too can start to experience the breathtaking beauty and joy of love and… pic.twitter.com/U5LDJ6MZ4z— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) November 17, 2026انہوں نے مزید کہا، ’’ایک سچے ہندو کی حیثیت سے میرا فرض ہے کہ میں انہیں اس جال سے آزاد کراؤں، تاکہ وہ بھی اپنی زندگی میں محبت اور اپنائیت کی غیر معمولی خوب صورتی اور خوشی کا تجربہ کر سکیں۔‘‘ انہوں نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر ’ستیم، شیوم، سندرم‘ کے الفاظ بھی تحریر کیے۔دوسری جانب کانگریس نے بھی اس معاملے پر بی جے پی اور آر ایس ایس کے حامیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ پارٹی نے کہا کہ محبت کی بات سن کر بی جے پی اور آر ایس ایس کے حامی مشتعل ہو رہے ہیں اور نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔प्रेम की बात सुनकर BJP-RSS के समर्थक बिलबिला रहे हैं, क्रोधित हैं, नफरत से भरे हुए हैं।सच्चा हिंदू तो शिव-पार्वती और लक्ष्मी-नरसिंह के उस रूप को पूजता है - जहां देवी देव की अर्धांगिनी हैं, उनकी साथी हैं, उनके समान हैं।धर्म हमें प्रेम सिखाता है, भगवान प्रेम के ध्वजवाहक हैं।… pic.twitter.com/8pTjDnHY59— Congress (@INCIndia) November 17, 2026کانگریس نے اپنے بیان میں شیو پاروتی اور لکشمی نرسمہا کی مذہبی تمثیلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سچا ہندو ان شکلوں کی پوجا کرتا ہے جہاں دیوی، دیوتا کی شریک حیات، ساتھی اور ان کے برابر ہوتی ہیں۔پارٹی نے کہا کہ مذہب انسان کو محبت کا درس دیتا ہے اور بھگوان محبت کے علم بردار ہیں۔ کانگریس نے دعا کی کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے حامیوں کے دلوں میں بھی محبت کا جذبہ پیدا ہو اور وہ اس خوب صورت احساس کو سمجھ سکیں۔