’کانگریس برسراقتدار رہتی تو شاید یہ میٹنگ بھی ہندوستان میں ہوتی‘، جی-3 میٹنگ سے متعلق راہل کے بیان پر کھیڑا کا تبصرہ

Wait 5 sec.

چین کے شینزین شہر میں چینی صدر شی جن پنگ، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادمیر پوتن کی ہوئی میٹنگ سرخیوں میں ہے۔ ’جی-3‘ کے نام سے مشہور اس میٹنگ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے آج صبح راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ’’اگر کانگریس کی حکومت ہوتی تو ہندوستان کے وزیر اعظم بھی ان تینوں لیڈران کے ساتھ ایک ہی میز پر بیٹھے ہوتے۔‘‘ یہ بیان وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی خارجہ پالیسیوں پر براہ راست حملہ ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے اس تبصرہ پر اب کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے راہل گاندھی کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اگر کانگریس اقتدار میں ہوتی تو شاید یہ میٹنگ بھی ہندوستان میں ہو رہی ہوتی۔‘‘Had the Congress been in power, perhaps this meeting too would have been taking place in India.Instead, we have been reduced to mute spectators on the world stage — literally and figuratively — thanks to the 'TP Mantri’. https://t.co/cdsitsxZRw— Pawan Khera ಪವನ್ ಖೇರಾ (@Pawankhera) November 20, 2026پون کھیڑا نے اپنے تبصرہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ’ٹی پی منتری‘ کہہ کر زوردار حملہ بھی کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’اس وقت ’ٹی پی منتری‘ (ٹیلی پرامپٹر منتری) کی بدولت عالمی سطح پر ہماری حیثیت لفظی اور معنوی، دونوں اعتبار سے خاموش تماشائیوں جیسی ہو کر رہ گئی ہے۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم کو موجودہ عالمی منظرنامہ میں ایک لیڈر بن کر ابھرنا چاہیے تھا، لیکن وہ صرف خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔پون کھیڑا نے راہل گاندھی کی اس سوشل میڈیا پوسٹ پر بھی اپنا تبصرہ کیا ہے، جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ ’’میں اس بات سے کافی حیران ہوں کہ پاکستان ایرانیوں اور امریکیوں کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے، جبکہ ہندوستان صرف تماشہ دیکھ رہا ہے۔‘‘ اس بارے میں پون کھیڑا نے راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں ہندوستان کو جو کردار ادا کرنے کی خواہش رکھنی چاہیے، اس کی نہایت فکر انگیز اور بروقت وضاحت کی گئی ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ہندوستان کے پاس تہذیبی گہرائی، سفارتی تجربہ، معاشی قوت اور اسٹریٹجک تعلقات موجود ہیں، جن کی مدد سے وہ ابھرتے ہوئے عالمی نظام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔‘‘A thoughtful and timely articulation of the role India must aspire to play in a rapidly changing world. India has the civilisational depth, diplomatic experience, economic weight and strategic relationships to help shape the emerging global order.India deserves a seat at the… https://t.co/nPBYrSMzxz— Pawan Khera ಪವನ್ ಖೇರಾ (@Pawankhera) November 20, 2026عالمی سطح پر ہندوستان کی موجودہ حالت پر اظہارِ فکر کرتے ہوئے پون کھیڑا نے لکھا کہ ’’ہندوستان اس عالمی میز پر اپنی جگہ اور ایسی آواز کا مستحق ہے، جسے سنا جائے۔‘‘ اس سوشل میڈیا پوسٹ میں وہ حالات میں تبدیلی کی ترکیب بھی بتاتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’دنیا میں ہندوستان کو اپنا مضبوط مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے ہمیں ایسی قیادت کی ضرورت ہے، جو ہندوستان کی صلاحیتوں کو سمجھتی ہو۔ اور ایسا ہونے کے لیے مودی کا جانا ضروری ہے۔‘‘