نیویارک(20 نومبر 2026): ایلون مسک نے مڈٹرم الیکشن میں پینتالیس کروڑ ڈالر خرچ کرنے کو بے وقوفی قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ بھاری مالی معاونت سے انتخابی کامیابی خریدی نہیں جا سکتی۔نیویارک ٹائمز کے ڈیل بُک سمٹ سے آن لائن خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر انہیں وقت میں پیچھے جانے کا موقع ملے تو وہ کم پیسہ خرچ کرتے، کیونکہ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کی تعمیر میں اس قدر مصروف تھے کہ انتخابی مہمات پر ذاتی توجہ نہیں دے سکے۔ایلون مسک انتخابی مرحلے میں سب سے زیادہ انفرادی عطیہ دینے والے شخص تھے۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے ٹیکساس میں سینیٹ کی نشست کے لیے ریپبلکن امیدوار کین پیکسٹن پر بھی کروڑوں ڈالر خرچ کیے۔امریکی انتخاب میں 440 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو بڑا دھچکاتاہم وہ ڈیموکریٹ امیدوار جیمز ٹالاریکو سے شکست کھا گئے، جبکہ مجموعی طور پر ڈیموکریٹس کانگریس کے دونوں ایوانوں میں کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ریپبلکن پارٹی کی انتخابی شکستوں کے بعد ایلون مسک نے جماعتی سیاست سے فاصلہ اختیار کرنے کی کوشش بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ میگا تحریک کا حصہ نہیں ہیں اور ریپبلکن پارٹی کی پالیسیوں کی آنکھیں بند کر کے حمایت نہیں کرتے، بلکہ اقتدار میں توازن کے حامی ہیں۔دوسری جانب ڈیموکریٹس کے آئندہ سال کانگریس کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد قانون سازوں نے ایلون مسک کے کاروباری مفادات اور وفاقی معاہدوں سے متعلق نگرانی کی تحقیقات شروع کرنے کے منصوبوں کا عندیہ دیا ہے۔