اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی والدہ ساوتری دیوی کا انتقال ہوگیا ہے۔ انھوں نے 91 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ وہ ضعیفی سے جڑی کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں اور اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال ضلع واقع پنچور گاؤں میں اپنا آخری وقت گزار رہی تھیں۔ یہ یوگی آدتیہ ناتھ کا آبائی گاؤں بھی ہے۔ ان کا خاندان اسی گاؤں سے تعلق رکھتا ہے۔Uttar Pradesh CM Yogi Adityanath's mother, Savitri Devi, passes away. Uttarakhand CM Pushkar Singh Dhami expresses his condolences over her demise. pic.twitter.com/R61u8D4zfr— ANI (@ANI) November 20, 2026قابل ذکر ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی پیدائش اتراکھنڈ میں ہی ہوئی تھی۔ ان کا بچپن پنچور گاؤں میں گزرا۔ مئی 2022 میں یوگی آدتیہ ناتھ طویل عرصہ بعد اپنے آبائی گاؤں پنچور پہنچے تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنی والدہ ساوتری دیوی سے ملاقات کی تھی۔ اس وقت وزیر اعلیٰ یوگی نے ماں کے پاؤں چھو کر آشیرواد لیا تھا۔ اس کے بعد جون 2024 میں بھی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اتراکھنڈ گئے تھے۔ اس دوران وہ رشی کیش کے ایمس اسپتال پہنچے تھے، جہاں ان کی والدہ ساوتری دیوی زیر علاج تھیں۔یوگی آدتیہ ناتھ کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ساوتری دیوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ’’اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قابل احترام والدہ کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس ناک اور دل کو صدمہ پہنچانے والی ہے۔‘‘ وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’ماں کی محبت، آشیرواد اور ممتا زندگی کا سب سے انمول سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کا چلے جانا خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔‘‘ پشکر دھامی نے بابا کیدار سے دعا کی کہ وہ مرحومہ کو اپنے قدموں میں جگہ عطا فرمائیں اور یوگی آدتیہ ناتھ سمیت پورے خاندان کو اس دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت دیں۔ انہوں نے مرحومہ کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔#WATCH | Lucknow: At the meeting of Mahila Morcha Pradesh Pravas, two minutes of silence observed to pay tribute to Savitri Devi - UP CM Yogi Adityanath's mother. She passed away today. Deputy CMs Brajesh Pathak and KP Maurya, and State BJP chief Pankaj Chaudhary were present… pic.twitter.com/d2soalza5Y— ANI (@ANI) November 20, 2026قابل ذکر ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کے والد آنند سنگھ بشٹ کا 20 اپریل 2020 کو انتقال ہوا تھا۔ اس وقت ان کی عمر 89 سال تھی۔ ان کا دہلی کے ایمس میں علاج چل رہا تھا۔ انہیں گردے اور جگر سے متعلق پریشانی تھی اور حالت سنگین ہونے کے باعث وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔ ایمس میں علاج کے دوران ہی ان کا انتقال ہوگیا تھا۔ والد کے انتقال کی خبر اس وقت یوگی آدتیہ ناتھ کو ملی تھی، جب وہ کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے افسران کے ساتھ میٹنگ کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ یوگی کے والد آنند سنگھ بشٹ اتراکھنڈ کے پؤڑی گڑھوال ضلع کے یمکیشور بلاک کے پنچور گاؤں میں ہی رہتے تھے۔ وہ اتراکھنڈ کے محکمہ جنگلات میں فارسٹ رینجر کے عہدے پر تعینات تھے اور 1991 میں سبکدوش ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ اپنے گاؤں میں ہی رہنے لگے تھے۔