تہران: ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی سفیر کے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو پر دلچسپ ردِعمل ظاہر کیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں جانتے تھے کہ امریکا میں تعینات اسرائیلی سفیر امریکی فوج کے کمانڈر انچیف بھی ہیں۔یاد رہے کہ امریکا میں اسرائیل کے سفیر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ سے امریکی فوجیوں کی مکمل واپسی ایران کی شکست کے بعد ہی ممکن ہوسکے گی۔دوسری جانب ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں ایران کے معاملے میں فیصلے پر جلد بازی سے کام نہیں لوں گا۔امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ سے روکنے کی قرارداد مستردامریکی صدر نے کہا کہ اگلے سال کے آغاز کے بعد دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔