پاکستان کے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و رابطۂ ماحولیات مصدق مسعود ملک کے ہندوستان دورہ پر کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوستان کو مسلسل دھمکیاں دینے والے وزیر کو ملک میں بلایا گیا ہے، حکومت کو شرم آنی چاہیے۔‘‘पाकिस्तान का मंत्री मुसादिक मलिक भारत आ गया है.इसने लगातार भारत को धमकाया है. हाथ काटने की धमकी दी है, खून बहाने की धमकी दी है.पाकिस्तान हमारे देश में आतंकवाद को बढ़ावा देना रोक नहीं रहा है और मोदी सरकार इन्हें बिरयानी और खीर खिलाने में जुटी हुई है शर्म आनी चाहिए https://t.co/kKCppQgkAl— Supriya Shrinate (@SupriyaShrinate) November 20, 2026پاکستانی ہائی کمیشن کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کو ’ایک‘ پر ’ری پوسٹ‘ کرتے ہوئے سپریا شرینیت نے مودی حکومت کو شدید نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’پاکستان کا وزیر مصدق ملک ہندوستان آ گیا ہے۔ اس نے مسلسل ہندوستان کو دھمکایا ہے۔ ہاتھ کاٹنے کی دھمکی دی ہے، خون بہانے کی دھمکی دی ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتی ہیں کہ ’’پاکستان ہمارے ملک میں دہشت گردی کو فروغ دینا بند نہیں کر رہا ہے اور مودی حکومت انہیں بریانی اور کھیر کھلانے میں مصروف ہے۔ شرم آنی چاہیے۔‘‘قابل ذکر ہے کہ مئی 2023 کے بعد پاکستان کے کسی وفاقی وزیر کا یہ پہلا ہندوستان دورہ ہے۔ پاکستانی وزیر مصدق مسعود ملک نئی دہلی میں 20 سے 22 نومبر تک منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تہذیبی مکالمہ کے فورم میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔ پاکستانی وزیر کا ہندوستانی دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان طویل عرصہ سے کشیدہ تعلقات برقرار ہیں۔ ایس سی او کے فورم پر پاکستان کے وزیر مصدق مسعود ملک کی شرکت کو ایک اہم سفارتی پیش رفت مانا جا رہا ہے۔’بریانی اور کباب کھلانے کی تیاری ہے‘، پاکستانی وزیر مصدق مسعود کو ہندوستان مدعو کیے جانے پر کانگریس ناراضوزیر اعظم نریندر مودی آج دہلی کے پرانا قلعہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت منعقد ہونے والے تہذیبی مکالمہ کے فورم کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ 3 روزہ اس پروگرام کا مقصد خطے کی بھرپور اور ایک دوسرے سے جڑی تہذیبی وراثت کو پیش کرنا، لوگوں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانا اور ثقافتی مکالمے و تعاون کو فروغ دینا ہے۔