ڈیزل کی برآمد پر لگنے والے ’وِنڈ فال ٹیکس‘ میں مودی حکومت نے کیا اضافہ، کیا عوام پر بھی پڑے گا اثر؟

Wait 5 sec.

پٹرول-ڈیزل کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ حکومت نے ڈیزل کی برآمد پر عائد وِنڈ فال ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے۔ ساتھ ہی ہوائی ایندھن یعنی ایئر ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) پر بھی ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب 16 نومبر سے 2 ہفتوں کے لیے پٹرول پر یہ ٹیکس صفر رکھا گیا ہے۔Centre raises windfall tax on diesel, ATF exports; petrol levy unchangedhttps://t.co/zKZBswDtAG— Economic Times (@EconomicTimes) November 17, 2026’پی ٹی آئی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے 16 نومبر کو دیر رات اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا اور اس میں ٹیکس میں کی گئی تبدیلی کو فوری اثر سے نافذ کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔ تازہ ترین تبدیلی کے تحت اب ڈیزل کی برآمد پر اسپیشل ایڈیشنل ایکسائز ڈیوٹی (ایس اے ای ڈی) کے ساتھ روڈ اور انفراسٹرکچر سیس کی شرح اب 11.5 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 14 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔ دوسری جانب اے ٹی ایف کی برآمد کے لیے ڈیوٹی کو 11 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 12.5 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔ڈیزل اور اے ٹی ایف پر ٹیکس میں ضرور اضافہ کیا گیا ہے، لیکن حکومت نے پٹرول پر وِنڈ فال ٹیکس کو آئندہ 2 ہفتوں کے لیے صفر پر برقرار رکھا ہے۔ حالانکہ اس کا گھریلو بازار پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ گھریلو کھپت کے لیے منظور شدہ پٹرول اور ڈیزل پر موجودہ ڈیوٹی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ ہندوستانی صارفین اور عام لوگوں پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ دراصل حکومت کے وِنڈ فال ٹیکس بڑھانے کا مقصد مغربی ایشیا کے بحران کے درمیان برآمدات کو کم کر کے پٹرولیم مصنوعات کی گھریلو دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ دوسری جانب برآمد کنندگان کو بین الاقوامی قیمتوں کا بہت زیادہ فائدہ اٹھانے سے روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا جاتا ہے۔ اس سے گھریلو سپلائی کو ترجیح دینے میں مدد ملے گی۔بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے۔ اگر گلوبل مارکیٹ میں قیمت گھریلو بازار میں ایندھن کی قیمتوں سے زیادہ ہوتی ہے تو ریفائنریاں برآمدات بڑھانے لگتی ہیں، تاکہ انہیں زیادہ منافع ہو۔ حکومت اس پر لگام لگانے اور گھریلو بازار میں دستیابی یقینی بنانے کے لیے وِنڈ فال پرافٹ ٹیکس لگا دیتی ہے۔ دوسری جانب جب گلوبل مارکیٹ میں ان کی قیمتیں کم ہو جاتی ہیں تو کمپنیاں خود ہی برآمدات کم کرنے لگتی ہیں۔ ایسی صورتحال پیدا ہونے ہر حکومت وِنڈ فال ٹیکس کو کم کرنے یا ہٹانے کا فیصلہ لیتی ہے۔خام تیل کی قیمتوں میں آئی کمی، کیا ہندوستانی عوام کو ملے گا فائدہ؟قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے یکم جولائی 2022 کو پہلی بار وِنڈ فال ٹیکس نافذ کیا تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے باعث تیل کی قیمتون میں آگ لگی ہوئی تھی۔ اس ٹیکس سے 2022 میں 250 ارب روپے کی وصولی کی گئی تھی۔ یہ وصولی 24-2023 میں گھٹ کر 130 ارب روپے رہ گئی۔ دسمبر 2024 میں اس ٹیکس کو ختم کر دیا گیا تھا۔ ایران کے ساتھ امریکہ-اسرائیل جنگ کے دوران تیل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے بعد مارچ 2026 میں حکومت نے اسے پھر سے نافذ کر دیا۔