لائیو ٹی وی شو کے دوران مہمانوں میں تلخ کلامی، اسٹوڈیو میدانِ جنگ بن گیا

Wait 5 sec.

یریوان(17 نومبر 2026): آرمینیا میں لائیو نشریات کے دوران ایک ٹی وی اسٹوڈیو مکہ بازی اور لڑائی کا اکھاڑہ بن گیا۔آرمینیا میں لائیو نشریات کے دوران ایک ٹی وی اسٹوڈیو مکہ بازی اور لڑائی کا اکھاڑہ بن گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹی وی پروگرام میں اپوزیشن کے سیاسی ایجنڈے پر بحث جاری تھی، جہاں دو مہمانوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ شروع ہو گیا۔براہِ راست نشریات کے دوران ایک تجزیہ کار نے پروگرام میں موجود دوسرے مہمان سے آرمینیا کے سابق صدر کے ساتھ ایک صحافی کے مبینہ تعلقات کی نوعیت پر سوال اٹھا دیا۔اس سوال پر دونوں مہمان آپے سے باہر ہو گئے اور انہوں نے ایک دوسرے پر ذاتی نوعیت کے الزامات اور انتہائی نازیبا جملوں کی بوچھاڑ کر دی۔بحث بڑھتے ہی صورتحال قابو سے باہر ہو گئی اور دونوں افراد نے کیمروں کے سامنے ایک دوسرے کو مکے اور لاتیں مارنا شروع کر دیں۔ اس دوران ٹی وی چینل کا عملہ فوری طور پر اسٹوڈیو میں داخل ہوا اور دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرنے کی کوششیں کیں، تاہم کافی دیر تک عملہ اس لڑائی کو روکنے میں ناکام رہا۔لائیو نشریات کے دوران پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔