ایرانی مذہبی رہنما آیت اللّٰہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Wait 5 sec.

تہران(17 نومبر 2026): ایران کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللّٰہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔ایران کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ حسین وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ان کے وصال کی تصدیق کی گئی ہے۔بیان میں ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ دینی علوم کی تحقیق، ترویج اور نامور علماء کی تربیت کے لیے وقف کیا۔دفتر کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ، تدفین اور تعزیتی مجالس کے حوالے سے انتظامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔