نیویارک : مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی معروف امریکی کمپنی اینتھروپک کے 5 ہزار ملازمین ایک ہی دن میں کروڑ پتی بن گئے۔تفصیلات کے مطابق مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی معروف امریکی کمپنی اینتھروپک (Anthropic) نے امریکی اسٹاک ایکسچینج نیسڈیک میں ریکارڈ ساز انٹری دیتے ہوئے اپنے 5 ہزار سے زائد ملازمین کو ڈالر ملینیئر (کروڑ پتی) بنا دیا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے بعد اینتھروپک کے تقریباً 5 ہزار 100 ملازمین، جو کمپنی کے کل عملے کا لگ بھگ 96 فیصد بنتے ہیں، اب 10 لاکھ ڈالر (ایک ملین ڈالر) سے زائد مالیت کے شیئرز کے مالک بن گئے ہیں۔مالیاتی تفصیلات کے تحت کمپنی کے تقریباً 2 ہزار 800 ملازمین کے حصص کی مالیت ایک کروڑ ڈالر (10 ملین ڈالر) سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ لگ بھگ 600 ملازمین ایسے ہیں جن کے پاس 10 کروڑ ڈالر (100 ملین ڈالر) سے زائد مالیت کے شیئرز موجود ہیں۔تاہم ماہرین کے مطابق یہ فی الحال کاغذی دولت (پیپر ویلتھ) ہے اور حقیقی رقم حاصل کرنے کے لیے ملازمین کو اپنے شیئرز فروخت کرنا ہوں گے۔’کلاڈ اے آئی‘ (Claude AI) بنانے والی اس کمپنی نے آئی پی او کے ذریعے تقریباً 81 ارب ڈالر اکٹھے کیے ہیں۔FOLLOW ARY TUBE FOR MORE SUCH NEWSکمپنی نے فی شیئر قیمت 83 ڈالر مقرر کی تھی جس سے اس کی ابتدائی مالیت تقریباً 1.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی۔نیسڈیک میں کاروبار کے آغاز پر کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں 39 فیصد تک اضافہ ہوا اور یہ 115.10 ڈالر تک جا پہنچی، جبکہ دن کے اختتام پر شیئرز 17 فیصد اضافے پر بند ہوئے، جس کے بعد کمپنی کی مجموعی مارکیٹ ویلیو تقریباً 1.8 ٹریلین ڈالر ہو گئی۔عام روایت کے برعکس، جہاں آئی پی او کے بعد کئی ماہ تک ملازمین پر شیئرز فروخت کرنے کی پابندی ہوتی ہے، اینتھروپک نے غیر بانی ملازمین کو لسٹنگ کے فوراً بعد اپنے حصص کا ایک محدود حصہ فروخت کر کے نقد رقم حاصل کرنے کی اجازت بھی دی ہے۔سال 2021 میں قائم ہونے والی اس کمپنی کے ملازمین کی تعداد 2024 کے آخر تک ایک ہزار سے بھی کم تھی، تاہم جنریٹو اے آئی کی بڑھتی عالمی مانگ کے باعث کمپنی نے غیر معمولی رفتار سے ترقی کی۔دوسری جانب اینتھروپک کی شاندار کارکردگی کے باوجود مجموعی طور پر امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج ایک ہزار پوائنٹس کی کمی سے 49,097.06، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 2.02 فیصد کمی سے 7,175.83 جبکہ نیسڈیک کمپوزٹ 2.25 فیصد کمی کے ساتھ 23,879.20 کی سطح پر آ گیا۔