نیویارک : معروف کمپنی اینتھروپک (Anthropic) کی دھماکے دار انٹری کے بعد بٹ کوائن کریش کرگیا۔مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اینتھروپک (Anthropic) کی امریکی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز انٹری کے بعد بٹ کوائن اور دیگر بڑی کرپٹو کرنسیوں میں مندی کا رجحان جاری رہا۔تاہم مجموعی مارکیٹ کے دباؤ کے برعکس اے آئی (AI) سے منسلک ٹوکنز نے اپنی پوزیشن مستحکم رکھتے ہوئے نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا۔اینتھروپک کے حصص کی ٹریڈنگ کے آغاز کے بعد بٹ کوائن 62 ہزار ڈالر کی سطح سے نیچے گر گیا، جبکہ اس کی قدر میں مزید کمی کے ساتھ 60 ہزار ڈالر سے بھی نیچے گرنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔مارکیٹ رپورٹس میں بتایا گیا کہ رواں ہفتے بٹ کوائن کی بحالی کی تمام کوششیں ناکام رہیں اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اس کی قدر میں تقریباً 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اب بٹ کوائن 61 ہزار 843 ڈالر کے قریب ٹریڈ کررہا ہے۔دوسری جانب معروف کرپٹو کرنسی ایتھیریم (Ethereum) پر بھی مندی کے بادل گہرے ہو گئے ہیں اور اس کی قدر 1,800 ڈالر سے نیچے آ کر 1,700 سے 1,800 ڈالر کی حدود میں رہی، تاہم مجموعی مندی کے باوجود ایکس آر پی (XRP) نسبتاً مستحکم دکھائی دی اور 0.90 سے 1.00 ڈالر کی محدود رینج میں ٹریڈ کرتی رہی۔FOLLOW ARY TUBE FOR MORE SUCH NEWSتجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں میں خوف کی فضا برقرار ہے، جس کا اندازہ ’فیئر اینڈ گریڈ انڈیکس‘ سے لگایا جا سکتا ہے جو جمعرات کے 10 پوائنٹس کے مقابلے میں معمولی اضافے کے ساتھ جمعہ کو 12 پوائنٹس پر رہا، جو مارکیٹ میں ’شدید خوف‘ کی علامت ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ 9 دسمبر کو امریکی مرکزی بینک (فیڈرل ریزرو) کی جانب سے شرحِ سود سے متعلق متوقع فیصلے نے ٹریڈرز کو محتاط کر دیا ہے۔ مارکیٹ میں 97 فیصد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فیڈرل ریزرو مہنگائی کے خدشات کے پیشِ نظر شرحِ سود میں اضافہ کر کے اسے 4.00 سے 4.25 فیصد کی سطح پر لے آئے گا، جس کے باعث سرمایہ کار کرپٹو جیسے رسکی اثاثوں کے بجائے محفوظ سرمایہ کاری کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔خیال رہے اینتھروپک نے تاریخ کے سب سے بڑے آئی پی او (ابتدائی عوامی پیشکش) کے ذریعے 81.3 ارب ڈالر اکٹھے کیے ہیں۔کمپنی نے 98 کروڑ شیئرز کی قیمت 83 ڈالر فی شیئر مقرر کی جو ابتدائی اندازوں (70 سے 78 ڈالر) سے زیادہ تھی، جس سے کمپنی کی مجموعی مالیت تقریباً 1.5 ٹریلین ڈالر ہو گئی۔اس کے علاوہ 26 ارب ڈالر کی علیحدہ نجی سرمایہ کاری (پرائیویٹ پلیسمنٹ) کو ملا کر اس ڈیل کا مجموعی حجم تقریباً 107.3 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے۔