اسرائیل نے غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی گاڑی پر حملہ کر دیا، 3 فلسطینی شہید

Wait 5 sec.

(21 نومبر 2026): غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی گاڑی پر اسرائیل نے فضائی حملہ کرتے ہوئے تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امداد تقسیم کرنے والی گاڑی ورلڈ سینٹرل کچن نامی فلاحی تنظیم سے منسلک تھی جس میں کاغذات اور خوراک موجود تھی۔اسرائیلی فوج نے جاری کیے گئے بیان میں دعویٰ کیا کہ حملے میں متعدد مزاحمت کاروں کو نشانہ بنایا گیا، تاہم اس دعوے کا ثبوت اور تفصیلات جاری نہیں کی۔اسرائیلی فوج نے اس سوال کا بھی جواب نہیں دیا کہ امداد تقسیم کرنے والی گاڑی کو کیوں نشانہ بنایا گیا۔یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کی شناخت کیلئے ایمیزون سروس استعمال کرنے کا انکشافایک فلسطینی نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ گاڑی میں خوراک موجود تھی اور اندر موجود کاغذات پر ورلڈ سینٹرل کچن کا لوگو لگا ہوا تھا، یہ گاڑی بچوں میں کھانا اور مشروبات تقسیم کرنے کیلیے رکنے ہی والی تھی کہ اس پر میزائل داغ دیا گیا۔حملے کے بعد تیار کھانے بکھرے ہوئے تھے جبکہ گاڑی حملے کے متاثرین کے خون سے آلودہ تھی۔یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے 2024 میں بھی ایک فضائی حملے میں ورلڈ سینٹرل کچن کے 7 کارکنوں کو نشانہ بنایا تھا۔اسرائیل نے اس ہفتے کے آغاز میں غزہ میں ایک مختصر زمینی کارروائی شروع کی اور ایک اسپتال پر حملے میں چھ افراد کو شہید کیا۔