تہران (18 اگست 2026): ایران نے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ جنگ میں 100 سویلین طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔تہران میں پیر کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیر برائے مواصلات فرزانہ صادق نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران نے سو سویلین طیارے کھو دیے، کوشش کی جا رہی ہے کہ مواصلات کا تباہ انفرااسٹرکچر جلد از جلد بحال کیا جائے۔فرزانہ صادق نے کہا دشمن نے نہ صرف ہوائی اڈے نشانہ بنائے بلکہ بجلی اور پانی کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ایرانی وزیر برائے مواصلات فرزانہ صادقانھوں نے کہا امریکا اور اسرائیل کی جانب سے سو طیارے تباہ کیے جانے کے باوجود ایران نے 8 طیاروں کی مدد سے حج پروازیں کامیابی سے انجام دیں، جنگ کے دوران بھی ریل، روڈ اور بندرگاہوں سے ٹرانسپورٹیشن جاری رہی۔وزیر نے کہا کہ جنگ کے دوران ریلوے، سڑکوں اور بندرگاہوں کے شعبوں میں خدمات کا سلسلہ جاری رہا، اس بات کے لیے خاص طور پر کوششیں کی گئیں کہ مسافروں اور مال برداری کی بلا تعطل آمدورفت یقینی ہو، اور ملک کے مختلف حصوں تک ضروری اور بنیادی اشیا ممکنہ تیزی سے پہنچائی جا سکیں۔حالیہ جنگ میں دشمن کے 200 سے زائد طیارے مار گرائے، ایرانمزید تفصیلات بتاتے ہوئے مواصلات کی وزیر نے کہا کہ امریکا نے ایران کے 25 صوبوں میں 400 شہروں پر بمباری کی، جن میں 1 لاکھ کمرشل اور رہائشی یونٹ متاثر ہوئے ہیں۔