مویشیوں کو بچانے کے سبب بھنڈ میں پیش آیا خوفناک سڑک حادثہ، 8 مزدوروں کی موت، 22 زخمی

Wait 5 sec.

مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں ایک درد ناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ نیشنل ہائیوے-719 پر مزدوروں سے بھری لوڈنگ گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اس قدر شدیدی تھی کہ لوڈنگ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے اور 8 مزدوروں کی موت ہوگئی، جب کہ 22 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ لوگوں کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔ یہ دردناک حادثہ بھنڈ کے گوہد چوراہا تھانہ علاقے میں دیر رات تقریباً 12 بجے پیش آیا۔ چھمکا گاؤں کے قریب نیشنل ہائیوے-719 پر ایک لوڈنگ گاڑی اور ٹرک کے درمیان آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ لوڈنگ گاڑی میں اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع کے پچھگوان اور دیگر قریبی گاؤں کے مزدور سوار تھے۔ یہ سبھی گوالیار ضلع کے ڈبرا کے قریب چنور گاؤں میں دھان کی روپائی کرنے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔اسی دوران چھمکا گاؤں کے قریب سڑک پر بیٹھے مویشیوں کو بچانے کی کوشش میں لوڈنگ گاڑی کے سامنے سے آرہے تیز رفتار ٹرک سے ٹکر ہوگئی۔ ٹکر میں لوڈنگ گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، اور اس میں سوار مزدور پھنس گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی گوہد چوراہا تھانہ انچارج رام نریش یادو پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے تباہ شدہ گاڑی سے زخمیوں کو باہر نکالا۔ حالات کو دیکھتے ہوئے ڈائل-108 کی 5 ایمبولنس فوری جائے وقوعہ کے لیے روانہ کی گئیں۔ اس کے بعد ڈائل-112 اور 108 ایمبولنس کی مدد سے زخمیوں کو گوہد صحت مرکز پہنچایا گیا۔ہنگری میں خوفناک سڑک حادثہ، پولینڈ کی سیاحتی بس کھائی میں گری، 12 افراد جاں بحقحادثے میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی، اور کئی شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گوالیار منتقل کیا گیا، علاج کے لیے گوالیار لے جانے کے وقت 3 اور زخمیوں نے دم توڑ دیا، جس کے بعد مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 8 ہو گئی ہے۔ حادثے میں زخمی کچھ مزدوروں کی حالت اب بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔ محکمۂ پولیس حادثے کی جانچ میں مصروف ہے۔ جانچ میں پولیس یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا مویشیوں کو بچانے کی وجہ سے ہی حادثہ پیش آیا اور دونوں گاڑیوں کی رفتار کتنی تھی۔